اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانپاکستان اور بھارت نے قیدیوں کی فہرستیں ایک دوسرے کے حوالے کردیں

پاکستان اور بھارت نے قیدیوں کی فہرستیں ایک دوسرے کے حوالے کردیں

 پاکستان اور بھارت نے قیدیوں کی فہرستیں ایک دوسرے کے حوالے کردیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ قونصلر رسائی معاہدہ 2008 کے تحت ہوا ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے 246بھارتی یا ممکنہ بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کو دی ہے،

ان قیدیوں میں 53عام شہری اور 193ماہی گیر شامل ہیں جبکہ بھارت نے 463پاکستانی یا ممکنہ پاکستانی قیدیوں کی فہرست پاکستان کو دی ہے، بھارتی فہرست میں 382پاکستانی شہری اور 81ماہی گیر قیدی شامل ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے سزا مکمل کرنیوالے قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور جسمانی و ذہنی بیمار قیدیوں کی شہریت کی تصدیق کیلئے قونصلر رسائی کی درخواست دی۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان انسانی بنیادوں پر قیدیوں کی واپسی کو اولین ترجیح اور بھارتی حراست میں موجود پاکستانی قیدیوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے پر زور دیتا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!