اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینترقی کی نئی راہوں کی تلاش کیلئے ایس سی او ڈیجیٹل اقتصادی...

ترقی کی نئی راہوں کی تلاش کیلئے ایس سی او ڈیجیٹل اقتصادی فورم چین میں منعقد ہوگا

چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے شہر کونمنگ میں منعقدہ 9 ویں چین- جنوبی ایشیا ایکسپو میں لوگ روبوٹ کتے کا مظاہرہ دیکھ رہے ہیں- (شِنہوا)

تیانجن(شِنہوا)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) ڈیجیٹل اقتصادی فورم 10 سے 11 جولائی تک چین کے شمالی شہر تیانجن میں منعقد ہوگا۔

"ڈیجیٹل معیشت میں نئے روابط، تعاون کے نئے افق” کے عنوان سے منعقد ہونے والے اس فورم کا مقصد ایس سی او کے لئے ترقی کی نئی راہیں تلاش کرنا اور پورے خطے میں ڈیجیٹل ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچانا شامل ہے۔

فورم میں چین سمیت دنیا بھر سے 600 سے زائد مندوبین شرکت کریں گے جو ڈیٹا کی گردش اور تجارت، صنعتی ڈیجیٹلائزیشن، ڈیجیٹل بنیادی سہولیات، اے آئی ایپلی کیشنز، سمارٹ شہروں اور ڈیجیٹل صلاحیتوں کی ترقی جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کریں گے۔ یہ تمام شعبے ایس سی او رکن ممالک کے درمیان مشترکہ دلچسپی کے حامل ہیں۔

یہ ایونٹ نیشنل ڈیٹا ایڈمنسٹریشن (این ڈی اے) اور تیانجن کی میونسپل حکومت کے باہمی اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

این ڈی اے کے نائب سربراہ یو یِنگ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین بین الاقوامی سطح پر ڈیجیٹل معیشت کے شعبے میں تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

اکتوبر 2023 میں این ڈی اے کے قیام کے بعد سے چین نے 26 ممالک کے ساتھ ڈیجیٹل معیشت میں تعاون کے لئے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں جن میں روس، برازیل، ہنگری، نائیجیریا اور ملائیشیا شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!