اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینکمبوڈیا میں جنوری سے مئی کے دوران چینی سیاحوں کی آمد میں...

کمبوڈیا میں جنوری سے مئی کے دوران چینی سیاحوں کی آمد میں 50 فیصد اضافہ

کمبوڈیا کے شہر نوم پنہ میں کمبوڈیا ۔ چین سیاحتی سال 2025 کے باضابطہ آغاز  پر کمبوڈیا کی فنکارائیں فن کا مظاہرہ کر رہی ہیں-(شِنہوا)

نوم پنہ(شِنہوا)کمبوڈیا کی وزارت سیاحت کی تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2025 کے پہلے 5 ماہ کے دوران چینی سیاحوں کی تعداد میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رواں سال جنوری تامئی کے دوران مجموعی طور پر 4 لاکھ 88 ہزار 973 چینی سیاح جنوب مشرقی ایشیائی ملک کمبوڈیا آئے جو پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران آئے 3 لاکھ 26ہزار 3 سیاحوں کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چینی سیاح کل 29 لاکھ 50 ہزار بین الاقوامی سیاحوں کا 16.6 فیصد رہے۔ چین تھائی لینڈ اور ویتنام کے بعد کمبوڈیا آنے والے غیر ملکی سیاحوں کا تیسرا سب سے بڑا ذریعہ بنا رہا۔

کمبوڈیا کے وزیرِ سیاحت ہوت ہاک نے اپنے حالیہ خطاب میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کمبوڈیا-چین سیاحت سال2025  چینی سیاحوں کو کمبوڈیا کی جانب راغب کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی اور ثقافتی روابط کو مضبوط بنانے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گا۔

پیسفک ایشیا ٹریول ایسوسی ایشن  کمبوڈیا شاخ کے چیئرمین تھورن سینان کے مطابق چینی سیاح کمبوڈیا کی سیاحتی صنعت کے لئے انتہائی اہم ہیں۔

انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ چین اور کمبوڈیا کے درمیان سیاحت میں موجودہ تعاون امید افزا ہے اور چینی سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ہماری معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاحت کمبوڈیا کی معیشت کی 4 اہم ستونوں میں سے ایک ہے۔ باقی شعبوں میں کپڑے، جوتے اورسفر کے سامان کی برآمد، زراعت، تعمیرات اور جائیداد کا شعبہ شامل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!