اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین-لاؤس 500 کلو واٹ پاور انٹر کنکشن منصوبے کے چینی حصے پر...

چین-لاؤس 500 کلو واٹ پاور انٹر کنکشن منصوبے کے چینی حصے پر تعمیر کا آغاز

لاؤس کے دارالحکومت وینتیان میں چین-لاؤس ریلوے کو بجلی فراہم کرنے والا ای ڈی ایل (الیکٹرک ڈو لاؤس) گرڈ سٹیشن دیکھا جاسکتا ہے- (شِنہوا)

کونمنگ(شِنہوا)چین-لاؤس 500 کے وی پاور انٹرکنکشن منصوبے کے چینی حصے کی تعمیر کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔ یہ چین-لاؤس ریلوے کی تعمیر اور آپریشن کے بعد دو طرفہ تعاون کا ایک اور اہم منصوبہ ہے۔

چائنہ سدرن پاور گرڈ کمپنی لمیٹڈ (سی ایس جی) کی ذیلی کمپنی یون نان پاور گرڈ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق اس منصوبے کے چینی حصے میں 145 کلومیٹر طویل 500 کے وی ٹرانسمیشن لائن شامل ہے جو یون نان صوبے کے شی شوانگ باننا کے دائی خودمختار پریفیکچر سے شروع ہو کر لاؤس تک جائے گی۔ اس کے علاوہ اسی پریفیکچر میں 500 کے وی ٹرانسفارمر سب سٹیشن کی توسیع بھی منصوبے کا حصہ ہے۔

یہ منصوبہ چین-لاؤس مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تعمیر کے لئے تیار کردہ عملی منصوبے کا اہم جزو ہے جسے 2026 تک مکمل کرکے فعال کیا جائے گا۔

فعال ہونے کے بعد اس منصوبے سے دونوں ممالک کے درمیان 15 لاکھ کلوواٹ بجلی کی باہمی معاونت ممکن ہو سکے گی اور سالانہ تقریباً 3 ارب کلو واٹ آور صاف بجلی کی ترسیل ممکن ہوگی۔

منصوبے کے لاؤس حصے پر تعمیرات کا آغاز 26 فروری کو ہوا تھا جس کی افتتاحی تقریب وینتیان میں منعقد ہوئی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!