اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبیجنگ نے بحیرہ کیسپین سے گزرنے والی پہلی چین-یورپ مال بردار ریل...

بیجنگ نے بحیرہ کیسپین سے گزرنے والی پہلی چین-یورپ مال بردار ریل کا آغاز کردیا

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ضلع فانگ شان میں بیجنگ بین الاقومی زمینی بندرگاہ سے چین- یورپ مال بردار ٹرین روانہ ہورہی ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ سے چین-یورپ مال بردار ٹرین روانہ ہوئی، جو چینی دارالحکومت سے بحیرہ کیسپین عبور کرنے والی پہلی ملٹی ماڈل مال برداری سروس کا آغاز ہے۔

یہ ٹرین 104 کنٹینرز پر مشتمل ہے، جن میں 2,300 ٹن سے زائد برآمدی سامان جیسے کہ گاڑیوں کے پرزہ جات، مشینری اور کتابیں لدی ہوئی ہیں۔ یہ ٹرین آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کی جانب روانہ ہے۔یہ روٹ ریلوے-سمندر-ریلوے پر مشتمل ملٹی ماڈل نقل و حمل استعمال کرتا ہے، جو 8,000 کلومیٹر سے زائد مسافت پر محیط ہے۔ اس سے سفر کا دورانیہ تقریباً 50 دن سے کم ہوکر 15 دن رہ گیا ہے۔

بیجنگ کے جنوب مغربی داخلی علاقے فانگ شان ضلع سے روانہ ہونے والی یہ ٹرین چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کی ہورگوس بندرگاہ کے راستے چین سے نکلتی ہے۔ یہ ٹرین قازقستان سے گزرتی ہوئی بحیرہ کیسپین کو بحری جہاز کے ذریعے عبور کرتی ہے اور پھر ریل کے ذریعے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو تک پہنچتی ہے۔سامان کا کچھ حصہ بعد ازاں جارجیا، ترکی، سربیا اور دیگر مقامات میں تقسیم کیا جائے گا۔

ضلع فانگ شان کے بیورو آف کامرس کے ڈائریکٹر لو پینگ کے مطابق اس روٹ کا آغاز بیجنگ سے شروع ہونے والی چین-یورپ مال برداری کی متنوع راہداریوں کی توسیع کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ یہ اقدام ایک جامع بین الاقوامی لاجسٹکس نیٹ ورک تشکیل دینے میں مدد دے گا، جو براہ راست زمینی راستوں اور ریل-سمندر مشترکہ نقل و حمل  کو یکجا کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!