اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے بزرگ شہریوں کے لیے موزوں کھلونوں سے "سلور اکانومی"...

چین کے بزرگ شہریوں کے لیے موزوں کھلونوں سے "سلور اکانومی” کا فروغ

چین کے مشرقی صوبے ژےجیانگ کے شہر لی شوئی کی یون حہ کاؤنٹی میں بزرگوں کی نگہداشت کے ایک مرکز میں معمر شہری دماغی مشق کے لیے بنے لکڑی کے کھلونوں سے کھیل رہے ہیں۔(شِنہوا)

ہانگ ژو (شِنہوا) بزرگوں کی نگہداشت کے ایک مرکز کے اندر بزرگ شہری ایک ٹیبل ٹاپ ہاکی گیم کے گرد جمع ہیں اور ذہنی مشق کرتے ہوئے لمحے سے لطف اندوز  ہورہے ہیں ۔

یہ ذہانت بڑھانے والے کھیل کبھی صرف بچوں کا مشغلہ سمجھا جاتا تھا جو اب تیزی سے معمر افراد میں ایک نیا رجحان بن چکے ہیں۔

چین میں آبادی کے تیزی سے معمر ہونے کے ساتھ بزرگ افراد کے لیے موزوں کھلونوں کی مارکیٹ جو کبھی نظرانداز رہی، اب ترقی کرتی ہوئی بزرگوں پر مبنی معیشت کا ایک نیا ستون بن کر ابھر رہی ہے۔

چین کے مشرقی تجارتی مرکز یی وو میں کھلونوں کے تاجر گوان وی جیانگ کے لیے یہ تبدیلی واضح ہے۔

گزشتہ ایک سال کے دوران ان کی آن لائن دکان پر معمر صارفین کی فٹنس اور دماغی مشق کے کھلونوں کی مانگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،اب 50 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد ان کے صارفین کا 30 فیصد ہیں۔

 گوان نے کہا ہمارے دو سب سے زیادہ فروخت ہونے والے کھلونے فٹنس اور پہیلیوں کے زمرے میں آتے ہیں، یہ جسمانی طور پر تھکا دینے والے نہیں ہیں لیکن یہ دلچسپ ہیں اور بزرگ صارفین کے لیے ورزش کرنے یا وقت گزارنے کے لیے بہترین ہیں۔

بچوں اور بزرگوں کے کھلونوں میں حقیقتاً کافی مماثلت ہے کیونکہ دونوں ہی رد عمل کی رفتار، گرفت کی طاقت اور ہم آہنگی کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!