اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینکوموروس کے تاجر نے چین میں اپنے ملک کی خوشبو متعارف کرادی

کوموروس کے تاجر نے چین میں اپنے ملک کی خوشبو متعارف کرادی

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کے شہر ارمچی میں 2025 (چین) یوریشیا کموڈیٹی اینڈ ٹریڈ ایکسپو میں  لوگ خدمات کی تجارت اور سرحد پار ای کامرس کے شعبے دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)

ارمچی(شِنہوا)چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخودمختار علاقے کے دارالحکومت ارمچی میں منعقدہ 2025 (چین) یوریشیا کموڈیٹی اینڈ ٹریڈ ایکسپو میں 28 سالہ عبداللہ دانیال عبداللہ مہمانوں کو رواں چینی زبان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ان کا سٹال یلانگ-یلانگ پھولوں کی خوشبو سے مہکتا ہے جہاں وہ فخر سے اپنے آبائی جزیرے کوموروس سے لائے خالص تیل پیش کر رہے ہیں۔

عبداللہ نے کہا کہ پانی میں صرف ایک یا 2 قطرے ڈالنے سے پورے کمرے میں شاندار خوشبو پھیل جاتی ہے۔

اس سال کی نمائش اب تک کا سب سے بڑا ایڈیشن ہے جس میں 50 ممالک اور خطوں سے آئے 2 ہزار 800 سے زائد ادارے اور نمائندے شریک ہوئے۔ شرکاء میں وسطی ایشیا، افریقی یونین(اے یو) اور دیگر خطوں کے سرکاری اہلکار، سفارتکار اور تجارتی تنظیموں کے نمائندے شامل تھے۔ خاص بات یہ رہی کہ اے یو کے رکن ممالک ایتھوپیا، زیمبیا، کوموروس اور سینیگال پہلی بار اس نمائش میں شریک ہوئے جو اس کی عالمی شمولیت میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

عبداللہ کا چین سے تعلق 2017 میں شروع ہوا جب انہوں نے بیجنگ کی کیپیٹل یونیورسٹی آف اکنامکس اینڈ بزنس میں تعلیم حاصل کرنا شروع کی۔ 2021 میں گریجویشن کے بعد وہ واپس کوموروس گئے اور اپنے والد کے یلانگ-یلانگ پھول سے بننے والی مصنوعات کے کاروبار کو سنبھالا اور چینی منڈی میں داخل ہونے کا ارادہ کیا۔

خوشبو کے جزیرے کے نام سے مشہور کوموروس اپنے قومی پھول یلانگ-یلانگ کے پھولوں کی پیداوار کے لئے مشہور ہے۔

عبداللہ یلانگ-یلانگ کے تیل اور اس سے متعلق مصنوعات کو چین کے مغربی علاقوں میں متعارف کروانے، متعلقہ صنعتی ذریعے کو وسعت دینے اور انہیں کاسمیٹکس، ذاتی نگہداشت اور یہاں تک کہ دوا سازی کی صنعت میں بھی فروغ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!