اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی رکنیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،...

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی رکنیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، رپورٹ

چینی صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی رکنیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ اس کی تنظیمی ساخت میں بھی بہتری آ رہی ہے اور بنیادی سطح کی پارٹی تنظیمیں مزید مستحکم ہو رہی ہیں۔ یہ بات پارٹی کی 104ویں سالگرہ سے قبل جاری ایک شماریاتی رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے تنظیمی شعبے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2024 کے اختتام تک سی پی سی کے ارکان کی تعداد 10 کروڑ 2 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، جو 2023 کے مقابلے میں تقریباً 10 لاکھ 90 ہزار کا اضافہ ہے۔

2024 کے اختتام تک سی پی سی کی بنیادی سطح کی تنظیموں کی تعداد 52 لاکھ 50 ہزار تھی جو پچھلے سال کے مقابلے میں 74 ہزار کا اضافہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!