اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے غیر پیداواری شعبے کا پی ایم آئی جون میں 50.5...

چین کے غیر پیداواری شعبے کا پی ایم آئی جون میں 50.5 رہا

پرچیزنگ منیجرز انڈیکس (پی ایم آئی) کے مطابق چین کے غیر پیداواری شعبے کا انڈیکس جون میں 50.5 رہاجو پچھلے مہینے کے مقابلے میں 0.2 پوائنٹس زیادہ ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)سرکاری اعداد وشمار کے مطابق چین کے غیر پیداواری شعبے کا پرچیزنگ منیجرز انڈیکس (پی ایم آئی) جون میں 50.5 رہا جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں 0.2 پوائنٹس زیادہ ہے۔

50 سے اوپر کے اعداد ترقی جبکہ اس سے کم کے اعداد سکڑاؤ کو ظاہر کرتے ہیں۔

قومی بیورو برائے شماریات (این بی ایس) کے مطابق تعمیراتی شعبے کا ذیلی انڈیکس جون میں 52.8 رہا، جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں 1.8 پوائنٹس زیادہ ہے۔

سروسز کا شعبہ ترقی کرتا رہا جس کا ذیلی انڈیکس جون میں 50.1 پر رہا۔

ڈاک، ٹیلی مواصلات، نشریات اور ٹی وی، سیٹلائٹ ٹرانسمیشن، انٹرنیٹ سافٹ ویئر و آئی ٹی، مالیاتی خدمات، سرمائے کی منڈی اور بیمہ جیسے شعبوں میں کاروباری سرگرمی کے انڈیکس 55 سے اوپر رہے، جو نسبتاً خوشحالی کی بلند سطح کو ظاہر کرتے ہیں۔

اس کے برعکس ریٹیل، سڑک و ہوائی ٹرانسپورٹ، رہائش، ہوٹلنگ اور رئیل اسٹیٹ جیسے شعبے اس لکیر سے نیچے رہے۔

این بی ایس کے مطابق نئے آرڈرز کا انڈیکس جون میں 46.6 رہا جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.5 پوائنٹس زیادہ ہے جو غیر پیداواری شعبے میں طلب کی بحالی کو ظاہر کرتا ہے۔

پیر کو جاری کردہ اعداد وشمار سے یہ بھی پتہ چلتاہے کہ چین کے پیداواری شعبے کا پی ایم آئی جون میں 49.7 رہا جو مئی سے 0.2 پوائنٹس کا اضافہ ظاہر کرتاہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!