اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانملک میں قانون و آئین نہیں ،نظام جنگل کا منظر پیش کررہاہے،...

ملک میں قانون و آئین نہیں ،نظام جنگل کا منظر پیش کررہاہے، سلمان اکرم راجہ

رہنماء پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ملک میں قانون و آئین نہیں ،نظام جنگل کا منظر پیش کررہاہے، مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینا سپریم کورٹ کے شاندار ترین فیصلوں میں سے ایک تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ویسے تو بہت سے فیصلے ہیں کہ ضیا الحق، یحییٰ خان اور مشرف کے جانے کے بعد جبر کیخلاف فیصلہ دیاگیا لیکن سپریم کورٹ کے 2ہی فیصلے ہیں جن میں جبر کے نظام کے دوران اس کیخلاف فیصلہ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جبر کے نظام کے ہوتے اس کیخلاف پہلا فیصلہ یکم جولائی 1988میں آیا جبکہ دوسرا فیصلہ 12جولائی 2024کو سپریم کورٹ نے دیا جب وقت کا حاکم یا نظام چاہتا تھا کہ پی ٹی آئی کو سیٹیں نہ ملیں اور پی ٹی آئی کا پارلیمان میں تشخص مانا ہی نہ جائے لیکن اس کیخلاف 8ججز کھڑے ہوئے اور آئین و قانون کے مطابق فیصلہ دے کر جمہوریت اور ووٹ کے حق کا بول بالا کیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت میں ملک میں قانون و آئین نہیں ،نظام جنگل کا منظر پیش کررہاہے، مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینا سپریم کورٹ کے شاندار ترین فیصلوں میں سے ایک تھا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!