طیارہ برداربحری جہاز شان ڈونگ کی قیادت میں ایک بحری بیڑہ3 سے 7 جولائی تک ہانگ کانگ کا دورہ کرے گا۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) مرکزی فوجی کمیشن کی منظوری سے طیارہ بردار بحری جہاز شان ڈونگ کی قیادت میں ایک بحری بیڑہ 3 سے 7 جولائی تک ہانگ کانگ کا دورہ کرے گا۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بیڑے میں یان آن اور ژان جیانگ نامی میزائل ڈسٹرائیرز، یون چھنگ نامی میزائل فریگیٹ بھی شامل ہیں، یہ بیڑہ ہانگ کانگ میں عوامی دوروں اور ثقافتی تبادلے کی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کرے گا۔
ان تقریبات کا مقصد ہانگ کانگ کے ہم وطنوں کو نئے دور میں چین کے قومی دفاع اور فوجی ترقی میں ہونے والی پیشرفت کے بارے میں مزید براہ راست اور تفصیلی سمجھ بوجھ کا موقع فراہم کرنا ہے۔
1997 میں ہانگ کانگ کی مادر وطن واپسی کے بعد سے چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے)نیوی کے بحری جہاز مختلف طر یوں سے 8 بار شہر کا دورہ کر چکے ہیں۔
پہلا دورہ 2001 میں ہوا تھا جبکہ دو حالیہ دورے 2024 میں ہوئے تھے۔
