وزارت تجارت کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ چین کسی بھی ایسے ملک کی سختی سے مخالفت کرتا ہے جو نام نہاد ٹیکسز میں رعایت کے بدلے چینی مفادات کو نقصان پہنچا کر امریکہ سے تجارتی معاہدے کرے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین کسی بھی ایسے ملک کی سختی سے مخالفت کرتا ہے جو امریکہ کے ساتھ ایسے تجارتی معاہدے کرے جو نام نہاد ٹیکس میں ریلیف کے بدلے چینی مفادات کی قیمت پر کئے جائیں۔
امریکہ کے دیگر معیشتوں کے ساتھ حالیہ تجارتی مذاکرات کے بارے میں میڈیا کے سوال کے جواب میں ترجمان نے کہاکہ اگر ایسی صورتحال پیدا ہوئی تو چین اسے ہرگز قبول نہیں کرے گا اور اپنے جائز حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے بھرپور جوابی اقدامات کرے گا۔
ترجمان نے کہا کہ امریکہ اپریل سے اپنے تجارتی شراکت داروں پر نام نہاد ٹیکسز لاگو کر رہا ہے،یہ یکطرفہ دھونس کا ایک عام فعل ہے جو کثیر الجہتی تجارتی نظام کو بری طرح نقصان پہنچارہا ہے اور معمول کے بین الاقوامی تجارتی نظام کو درہم برہم کررہاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین نے ہمیشہ ایسی کارروائیوں کی مسلسل اور سختی سے مخالفت کی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین دوسرے ممالک کی جانب سے امریکہ کے ساتھ مشاورت کے ذریعے برابری کی بنیاد پرتجارتی اختلافات کو حل کرنے کی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے اور تمام فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ انصاف اور عدل کو برقرار رکھیں، تاریخ کی صحیح سمت پر کھڑے رہیں اور بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی قواعد کے ساتھ ساتھ کثیر الجہتی تجارتی نظام کا مضبوطی سے دفاع کریں۔
ترجمان نے کہا کہ یہ ثابت ہو چکا ہے کہ کوئی بھی ملک صرف اپنے اصولی مئو قف پر قائم رہ کر ہی مضبوطی سے اپنے جائز حقوق کا حقیقی تحفظ کر سکتا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link