اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں سیلاب سے متاثرہ صوبہ گوئی ژو کی امداد کے لیے...

چین میں سیلاب سے متاثرہ صوبہ گوئی ژو کی امداد کے لیے مزید 10 کروڑ یوآن مختص

چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کی رونگ جیانگ کاؤنٹی میں امدادی کارکن رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز ادارے نے سیلاب سے متاثرہ صوبہ گوئی ژو میں ہنگامی امداد اور بحالی کے کام کی معاونت کے لیے مرکزی بجٹ سے اضافی 10 کروڑ یوآن (تقریباً 1کروڑ39لاکھ 60ہزار امریکی ڈالر) جاری کیے ہیں۔

قومی ترقی و اصلاحات کمیشن (این ڈی آر سی) نے بتایا کہ اس سے قبل 25 جون کو ابتدائی طور پر 10 کروڑ یوآن مختص کیے گئے تھے جس کے بعد مجموعی فنڈز کی رقم 20 کروڑ یوآن تک پہنچ گئی ہے۔

یہ فنڈز گوئی ژو میں قدرتی آفات کے بعد بنیادی شہری سہولیات اور عوامی خدمات کی ہنگامی بحالی میں استعمال ہوں گے، خاص طور پر ان کاؤنٹیز میں جو شدید متاثر ہوئی ہیں، ان میں رونگ جیانگ، کانگ جیانگ اور ساندو کاؤنٹیزشامل ہیں تاکہ معمولات زندگی اور پیداوار کو جلد بحال کیا جا سکے۔

گوئی ژو میں حالیہ دنوں میں مسلسل بارشوں کے باعث شدید سیلاب آیا ہے اور رونگ جیانگ کاؤنٹی میں دوبارہ آنے والے سیلاب کے بعد مقامی حکام نے ہفتے کے روز دوپہر 12 بجکر30 منٹ سے ملک کے سب سے اعلیٰ سطح کے ہنگامی سیلابی انتباہ کو دوبارہ فعال کر دیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!