لاہور: آئی جی پنجاب عثمان انور نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور ناقص کارکردگی پر 3 ڈی ایس پیز کو معطل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور ناقص کارکردگی پر 3 ڈی ایس پیز کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے معطل کردیا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق معطل کئے گئے افسران میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر زساہیوال محمد شہباز گل، ایس ڈی پی اوصدرجھنگ محمد اسلم اورایس ڈی پی اوننکانہ صاحب سلیم حیدر شاہ شامل ہیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سلیم حیدرشاہ کوکیسز میں ملزمان کوفائدہ اور جھوٹی ایف آئی آر دینے،ڈی ایس پی محمد اسلم کو 2 بیگناہ افرادکو ایف آئی آر میں ناجائز طورپر نامزدکرنے جبکہ ڈی ایس پی شہبازگل کو قبضہ مافیا کیساتھ سازبازکرنے پر معطل کیا گیا ہے۔
