اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستاناسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی طے ،جسٹس سرفراز ڈوگرسینئر ترین...

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی طے ،جسٹس سرفراز ڈوگرسینئر ترین جج بن گئے

اسلام آ باد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی طے کرتے ہوئے جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا سینئر ترین جج ڈیکلیئر کر دیا۔

صدر مملکت نے تعین کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سینیارٹی لسٹ جاری کر دی۔ سینیارٹی لسٹ کے مطابق ٹرانسفر ہونے والے جسٹس سرفراز ڈوگر سینیئر ترین، جسٹس محسن اختر کیانی دوسرے اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سنیارٹی میں تیسرے نمبر پرسینئر جج ہوں گے۔

جسٹس خادم حسین سومرو 9 ویں نمبر پر جبکہ جسٹس آصف 11 ویں نمبر کے جج ہوں گے۔صدر مملکت نے جسٹس سرفراز ڈوگر سمیت دیگر 2 ججز کی ٹرانسفر بھی مستقل قرار دے دی۔

صدرِ مملکت نے سنیارٹی کی منظوری سپریم کورٹ کے 19 جون کے فیصلے کی روشنی میں دی۔

خیال رہے سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ ججز کی سنیارٹی کے تعین کا معاملہ صدر مملکت کو بھیجا تھا۔

واضح رہے کہ 19 جون کو سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے 3 ججز کا اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبادلہ آئینی و قانونی قرار دیتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز کی جانب سے دائر کردہ درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔ یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!