اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد ملائیشیا کی سیاحتی ترقی...

چینی سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد ملائیشیا کی سیاحتی ترقی برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوگی، معاشی ماہر

ملائیشیا کے شہر کوالالمپور کے قریب نگارا چڑیاگھر میں سیاح تصویر بنوارہے ہیں-(شِنہوا)

کوالالمپور(شِنہوا)ہانگ لونگ انویسٹمنٹ بینک نے کہا ہے کہ اگرچہ معاشی منظرنامہ مایوس کن ہے تاہم ملائیشیا میں سیاحت کی مضبوطی برقرار ہے، جس کی بنیادی وجہ چینی سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد ہے۔

تحقیقی ادارے نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ پہلی سہ ماہی میں ملائیشیا کی سیاحت کے اعداد و شمار مستحکم رہے، جہاں سیاحوں کی آمد اور آمدنی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں بالترتیب 10 فیصد اور 24 فیصد اضافہ ہوا جو کہ 64 لاکھ اور 27.5 ارب رنگٹ(6.5 ارب  امریکی ڈالر) کی مالیت کے برابر ہے جبکہ فی سیاح اوسط خرچ 4300 رنگٹ تک پہنچ گیاہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ اضافہ سال کی پہلی سہ ماہی میں چینی سیاحوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 27 فیصد سے زائد اضافے کی بدولت ممکن ہوا ہے۔

ٹورازم ملائیشیا نے 2025 کے لئے ریکارڈ سیاحوں کی آمد کا ہدف 3کروڑ13لاکھ اور آمدنی کا ہدف 125.5 ارب رنگٹ مقرر کیا ہے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں بالترتیب 25 فیصد اور 23 فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔

ہانگ لونگ نے بتایا کہ چینی سیاح ملائیشیا میں زیادہ عرصہ قیام اور زیادہ خرچ کرتے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پہلی سہ ماہی میں ملائیشیا میں جنوب مشرقی ایشیا میں سب سے زیادہ دورے کئے گئے، ملائیشیا کو آسیان کی صدارت اور وزٹ ملائیشیا ایئر 2026 کی مہمات سے فائدہ حاصل ہوا ہے۔

آئندہ سال کے لئے ٹورازم ملائیشیا نے سیاحوں کی آمد کا ہدف 3کروڑ  56 لاکھ (موجودہ سال کے مقابلے میں 14فیصد سے زیادہ) اور آمدنی کا ہدف 147.1 ارب رنگٹ (موجودہ سال کے مقابلے میں 17فیصد سے زیادہ)  مقرر کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!