اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں جنوری سے مئی کے دوران تقریباً 20 کھرب یوآن کے...

چین میں جنوری سے مئی کے دوران تقریباً 20 کھرب یوآن کے نئے مقامی حکومتی بانڈز جاری

چین کی وزارت خزانہ نے کہاہے کہ حکومت ریاستی ملکیتی بینکوں کی معاونت کے لئے 500ارب یوآن کے خصوصی مالیاتی بانڈز جاری کرے گی-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی مقامی حکومتوں نے رواں سال کے پہلے 5 مہینوں میں تقریباً 19.8 کھرب یوآن (تقریباً 277 ارب امریکی ڈالر) مالیت کے نئے بانڈز جاری کئے ہیں۔

وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 351 ارب یوآن کے بانڈز عمومی مقصد کے لئے جاری کئے گئے جبکہ خصوصی مقصد کے بانڈزکا اجرا 16.3 کھرب یوآن سے تجاوز کرگیا ہے۔

جنوری سے مئی کے دوران مقامی حکومتوں کے بانڈز اوسطاً 16.4 سال کی مدت اور 1.95 فیصد کی اوسط شرح سود پر جاری کئے گئے۔

وزارت کے مطابق مئی کے اختتام تک چین کے مقامی حکومتوں کے کل واجب الادا قرضے تقریباً 512.5  کھرب یوآن تھے۔

چین نے اس سال معیشت اور سماجی ترقی کے تسلسل کو سہارا دینے کے لئے مزید فعال مالیاتی پالیسی اپنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ رواں سال کی حکومتی کارکردگی رپورٹ کے مطابق ملک 2025 میں 44 کھرب یوآن مالیت کے مقامی حکومتوں کے خصوصی مقصد کے بانڈز جاری کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 500 ارب یوآن زیادہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!