اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینامریکی نوجوانوں کا چھونگ چھنگ کے اسٹل ویل میوزیم کا دورہ، چین-امریکا...

امریکی نوجوانوں کا چھونگ چھنگ کے اسٹل ویل میوزیم کا دورہ، چین-امریکا دوستی کو خراجِ تحسین

امریکی ریاست یوٹہ سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اور طلبا کے ایک وفد نے حال ہی میں چین کے شہر چھونگ چھنگ میں واقع اسٹل ویل میوزیم کا دورہ کیا ہے۔

یہ میوزیم دوسری جنگِ عظیم کے دوران جاپانی جارحیت کے خلاف چین کے عوام کی مدد کرنے والے امریکی جنرل جوزف اسٹل ویل کی سابق رہائش گاہ میں قائم ہے۔

میوزیم میں موجود بے شمار نوادرات چین اور امریکہ کے درمیان تاریخی تعلقات اور دوستی کی علامت ہیں۔ یہ چین کا واحد میوزیم ہے جو کسی غیر ملکی فوجی شخصیت کے نام پر قائم کیا گیا ہے۔

امریکی مہمانوں نے جنرل اسٹل ویل کی زندگی پر مبنی تصویری نمائش دیکھی۔اس کے علاوہ انہوں نے جنگ کے دوران امریکی جنرل کے کردار اور ان کے خاندان کی چین سے دیرینہ دوستی پر مبنی دستاویزی فلمیں بھی دیکھیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): تھامس ریکس فیوریئر، امریکی طالبعلم، رینیسانس اکیڈمی، یوٹہ

"یہ دیکھنا واقعی دلچسپ تھا کہ وہ کس طرح متحد ہو کر اور مل جل کر کام کرنے کے قابل ہوئے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ایما لی کم، امریکی طالبہ، رینیسانس اکیڈمی، یوٹہ

"سب کچھ بہت تاریخی تھا اور جنرل اسٹل ویل سے متعلق بہت سی دلچسپ معلومات اور نوادرات پر مشتمل تھا۔ میرے خیال میں تمام نمائشیں نہایت دلچسپ تھیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): جیڈ جینسن، امریکی طالبہ، رینیسانس اکیڈمی، یوٹہ

"یہاں کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنا میرے لئے ایک شاندار تجربہ تھا۔ میں نے یہاں بہت سی دلچسپ چیزیں سیکھیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): مارک یورسک، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، رینیسانس اکیڈمی، یوٹہ

"ہم بچوں کو ان مطالعاتی دوروں پر اسی لئے لاتے ہیں  تاکہ وہ تاریخ کے ان پہلوؤں سے روشناس ہو جائیں جو شاید ہمیں بھی معلوم نہ ہوں۔ یہ ان کے سیکھنے کا ایک نادر موقع ہوتا ہے۔

میرا پسندیدہ لمحہ وہ تھا جب میں نے دیکھا کہ امریکی فوج اور چین کے عوام کے درمیان تعلق صرف فوجی معاونت تک محدود نہیں تھا بلکہ اس میں زخمی فوجیوں کی بحالی جیسے انسانی اقدامات بھی شامل تھے۔ اس تعلق کی گہرائی اور جامعیت  ہی میرے لئےسب سے اہم پیغام ہے۔”

چھونگ چھنگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پوائنٹس آن سکرین:

امریکی طلبا کا چھونگ چھنگ میں جنرل اسٹل ویل میوزیم کا دورہ

یہ چین میں کسی غیر ملکی جنرل کے نام پر قائم واحد میوزیم ہے

جنرل اسٹل ویل نے دوسری جنگ عظیم میں چین کا ساتھ دیا تھا

میوزیم چین امریکہ تاریخی تعلقات کی جھلکیاں پیش کرتا ہے

امریکی طلبا نے جنرل اسٹل ویل کی زندگی پر تصویری نمائش دیکھی

تاریخی نوادرات اور فلموں نے امریکی طلبا کی میوزیم میں  دلچسپی بڑھائی ہے

چین کی ثقافت اور تاریخ نے امریکی نوجوانوں کو متاثر کیا ہے

طلبا نے چین امریکہ تعلقات کی گہرائی کو سراہا ہے

مطالعاتی دورہ نوجوانوں کے لیے تاریخ سیکھنے کا اہم موقع ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!