چین کے شمالی شہر تیانجن میں آفشور آئل انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کے تیانجن انٹیلی جنٹ مینوفیکچرنگ بیس کی پائپ بنانے والی ورکشاپ میں عملہ کا ایک رکن ویلڈنگ روبوٹ چلا رہا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کی بڑی صنعتی کمپنیوں کے منافع میں 2025 کے پہلے 5 ماہ میں گزشتہ سال کی نسبت 1.1 فیصد گراوٹ کے باوجود مسلسل آمدنی میں اضافے اور صنعت کی کارکردگی میں بہتری نے مستقبل کے حوالے سے زیادہ مستحکم توقعات ظاہر کی ہیں۔
قومی ادارہ شماریا ت (این بی ایس) کے مطابق سالانہ مرکزی کاروباری آمدنی کم از کم 2 کروڑیوآن (تقریباً 27 لاکھ 90ہزار امریکی ڈالر) کے حامل صنعتی اداروں کا مجموعی منافع جنوری تا مئی کے عرصے میں 27.2 کھرب یوآن تک پہنچا۔
یہ اعدادوشمار جنوری تا اپریل کی مدت میں ریکارڈ کیے گئے مجموعی منافع سے 603.41 ارب یوآن زائد ہیں۔
این بی ایس کے ماہر شماریات یو وی ننگ نے کہا کہ ان اداروں کی آپریٹنگ آمدنی گزشتہ سال کی نسبت 2.7 فیصد بڑھ گئی اور توقع کی جاتی ہے کہ یہ مستحکم نمو آمدہ مہینوں میں منافع کی بحالی کو سہارا دے گی ۔
یو نے منافع میں کمی کی وجہ متعدد عوامل کو قرار دیا جن میں مئوثر طلب میں کمی، صنعتی مصنوعات کی قیمتوں میں گراوٹ اور گزشتہ سال کی سرمایہ کاری سے حاصل شدہ آمدنی کا بلند تقابلی اثر شامل ہے جس نے اکیلے ہی منافع کی شرح نمو کو 1.7 فیصد پوائنٹس تک کم کیا۔
متعدد اشاریوں نے کمی کے باوجود حالات میں بہتری کی جانب اشارہ کیا۔مشینری ساز صنعت ایک اہم استحکام بخش شعبہ بنی رہی جس کے منافع میں اس مدت کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 7.2 فیصد اضافہ ہوا اور اس نے مجموعی صنعتی منافع کے ڈھانچے کو مئوثر طور پر سہارا فراہم کیا۔
