اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین، مصنوعی ذہانت کی سی ٹی اسکینز میں معدے کے ابتدائی کینسر...

چین، مصنوعی ذہانت کی سی ٹی اسکینز میں معدے کے ابتدائی کینسر کی شناخت میں معاونت

چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے شہر شین یانگ میں نیوسافٹ میڈیکل کی سی ٹی مشین ورکشاپ میں ایک شخص کام کر رہا ہے۔(شِنہوا)

ہانگ ژو (شِنہوا) چینی محققین نے ایک مصنوعی ذہانت (اے آئی) ماڈل تیار کیا ہے جو عام سی ٹی اسکینز میں معدے کے کینسر کی ابتدائی علامات کو پہچان سکتا ہے جس سے ڈاکٹروں کو مریضوں کی جلد تشخیص میں مدد مل سکتی ہے۔

ڈی اے ایم او جی آر اے پی ای نامی یہ ماڈل چین کے مشرقی صوبہ ژےجیانگ میں ژےجیانگ کینسر اسپتال اور علی بابا کی ڈی اے ایم او اکیڈمی نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔

اس کی آزمائش 70 ہزارسے زائد مریضوں پر کی گئی جس کے نتائج حوصلہ افزا ثابت ہوئے۔

یہ تحقیق معروف سائنسی جریدے نیچر میڈیسن میں شائع ہوئی۔

جریدے کے ایک مبصر نے کہا ہے کہ یہ ایک دلچسپ دریافت ہے کیونکہ اس طرح کا آلہ مستقبل میں معدے کے ابتدائی مرحلے کے کینسر میں مبتلا مزید مریضوں کی شناخت کرنے کے قابل ہو سکتا ہے۔

اسپتال کے پارٹی چیف چھنگ شیانگ ڈونگ نے کہا ہے کہ چین میں ہر سال معدے کے کینسر سے تقریباً 2 لاکھ 60ہزاراموات ہوتی ہیں، اگر اس بیماری کا بروقت معلوم کیا جا سکے تو 5 سال تک زندہ رہنے کی شرح 30 فیصد سے بڑھ کر 90 فیصد تک ہو سکتی ہے تاہم بہت سے مریض تکلیف دہ اینڈوسکوپی سے گریز کرتے ہیں اور مختلف اسپتالوں میں اسکریننگ کے معیار میں بھی فرق ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے مرکزی مصنف اورڈی اے ایم او اکیڈمی میں ایک سینئر الگورتھم ماہر ژانگ لِنگ نے کہا کہ نان-کنٹراسٹ سی ٹی ایک عام غیر تکلیف دہ معائنہ ہے جو اکثر معمول کے چیک اپس اور آؤٹ پیشنٹ علاج میں استعمال ہوتا ہےکیونکہ یہ کم خرچ اور مئوثر طریقہ ہے تاہم روایتی طور پر اسے معدے جیسے کھوکھلے اعضا کے اسکین کے لیے غیر موزوں سمجھا جاتا ہے۔

ٹیم نے اس روایتی تصور کو چیلنج کیا اور معدے کے نان۔ کنٹراسٹ سی ٹی امیجز کا دنیا کا سب سے بڑا ملٹی سینٹر ڈیٹاسیٹ تیار کیا جوکہ اس دوران معدے کی مختلف اشکال، اندرونی مواد کی مداخلت اور صرف میوکسل تہہ تک محدود ابتدائی مرحلے کے کینسر سیلز جیسے چیلنجز پر قابو پانے میں کا میاب ہوئی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!