چین کے مشرقی صوبے جیانگسو میں ڈا فینگ میلو نیشنل ریزرو پارک میں میلو ہرن سڑک سے گزر رہے ہیں-(شِنہوا)
لندن(شِنہوا)چین اور برطانیہ کے مالیاتی ماہرین اور پیشہ ور افراد نے لندن میں مشترکہ ورک سٹریم کا باضابطہ آغاز کیا جس کا مقصد پائیدار مالیات اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔
چین-برطانیہ گرین فنانس ٹاسک فورس کی جانب سے بینک آف چائنہ اور سٹینڈرڈ چارٹرڈ کی مشترکہ رہنمائی میں شروع کیا گیا یوکے-چائنہ نیچر اینڈ بائیو ڈائیورسٹی فنانس ورک سٹریم قدرتی وسائل کی قدر کے تخمینے، حیاتیاتی تنوع سے متعلق انکشافاتی آلات اور ماحول پر مرکوز سرمایہ کاری کے طریقہ کار جیسے شعبوں میں سرحد پار تعاون اور جدت پر توجہ دے گا۔
اس آغاز کے موقع پر بینک آف چائنہ کی لندن برانچ نے’’پالیسی سے اثر تک: پائیدار ترقی کی موجودہ عالمی صورتحال کا جائزہ” کے عنوان سے اعلیٰ سطح کے فورم کی میزبانی کی۔
یہ فورم "لندن کلائمیٹ ایکشن ویک” کے سرکاری پروگرام کا حصہ تھا جس میں چین، برطانیہ اور یورپ کے مالیاتی اداروں، حکومتی ایجنسیوں، ریگولیٹرز، تھنک ٹینکس اور تعلیمی اداروں سے 100 سے زائد افراد شریک ہوئے۔
بینک آف چائنہ(یو کے) لمیٹڈ کے سی ای او فانگ وین جیان نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ ماحول دوست مالیات اور پائیدار ترقی اعلیٰ معیار کی عالمی ترقی اور مالیاتی نظام کی تبدیلی کا مرکز بن چکے ہیں۔
