منگل, جولائی 29, 2025
تازہ ترینچین کی ثقافتی صنعت کی آمدن 2024 میں بلند ترین سطح پر...

چین کی ثقافتی صنعت کی آمدن 2024 میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین میں 21 ویں چائنہ (شین زین) عالمی ثقافتی صنعتی میلے میں  ایک فنکار صوبہ شنشی کے نمائشی علاقے میں بچوں کو  مٹی کے مجسمے بنانا سکھا رہا ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)ثقافتی شعبے اور متعلقہ کاروباروں کی چینی کمپنیوں کی مشترکہ آمدن نے 2024 میں ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

قومی شماریات بیورو (این بی ایس) کے مطابق 2024 میں کل آمدنی سالانہ بنیاد پر 7.1 فیصد بڑھ کر 191.4 کھرب یوآن (تقریباً 26.7 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی۔

این بی ایس کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2024 میں ثقافتی صنعت کے 9 بڑے شعبوں نے وسیع پیمانے پر آمدن میں اضافہ حاصل کیا۔ ان میں سے ثقافتی ساز و سامان کی تیاری، خبروں اور معلومات کی خدمات، مواد کی تخلیق اور تخلیقی ڈیزائن کی خدمات نے آمدنی میں تیز رفتار اضافہ دیکھا، جو پچھلے سال کے مقابلے میں بالترتیب 11.2 فیصد، 8.6 فیصد، 8.4 فیصد اور 7.2 فیصد بڑھا۔

این بی ایس کے مطابق مشرقی اور وسطی علاقوں نے بالترتیب 141.8 کھرب یوآن اور 28.7 کھرب یوآن کی ثقافتی صنعت کی آمدن حاصل کی، جن میں سالانہ بنیادوں پر 7.8 فیصد اور 7.3 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ قومی اوسط سے زیادہ ہے۔

2024 میں بڑی سطح کی ثقافتی کمپنیوں نے تحقیق و ترقی میں 162.5 ارب یوآن کی سرمایہ کاری کی، جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 1.7 فیصد اضافہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!