اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا نظرثانی شدہ انسداد غیر منصفانہ مسابقت قانون 15 اکتوبر سے...

چین کا نظرثانی شدہ انسداد غیر منصفانہ مسابقت قانون 15 اکتوبر سے نافذہوگا

چین کے مشرقی صوبے جیانگشی کی شانگ یو کاؤنٹی میں شانگ یو صنعتی پارک کافضائی منظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی قشنانون سازوں نے غیر منصفانہ مسابقت کے خلاف نظرثانی شدہ قانون منظور کرلیا ہے جو 15 اکتوبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔

نظرثانی شدہ قانون چین کے اعلیٰ ترین قانون ساز ادارے، قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں منظور کیا گیا، یہ قانون 5 ابواب پر مشتمل ہے جن میں عمومی دفعات، غیر منصفانہ مسابقت کے اقدامات، مشتبہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات، قانونی ذمہ داریاں اور تکمیلی دفعات شامل ہیں۔

اس قانون میں درج ہے کہ چین غیر منصفانہ مسابقت کے خلاف قوانین اور نظام کو بہتر بنائے گا، اس شعبے میں قانون کے نفاذ اور عدالتی کام کو مضبوط کرے گا، منڈی میں مسابقت کے نظم و ضبط کو برقرار رکھے گا اور ایک متحد، کھلی، مسابقتی اور منظم منڈی کے نظام کو فروغ دے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!