اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اور انٹرپول عالمی سلامتی کے متعلق تعاون بڑھانے پر متفق

چین اور انٹرپول عالمی سلامتی کے متعلق تعاون بڑھانے پر متفق

چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر عوامی تحفظ وانگ شیاؤ ہونگ انٹرنیشنل کرمنل پولیس آرگنائزیشن (انٹرپول) کے صدر احمد ناصر الرئیسی سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں گولڈ گریٹ وال یادگاری میڈل سے نواز رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر عوامی تحفظ وانگ شیاؤ ہونگ نے بیجنگ میں انٹرنیشنل کرمنل پولیس آرگنائزیشن (انٹرپول) کے صدر احمد ناصر الرئیسی سے ملاقات کی۔ انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ وہ عالمی سلامتی کو مضبوط بنانے کے لئے تعاون مزید بڑھائیں۔

وانگ نے کہا کہ چین انٹرپول کی جانب سے "ایک چین کے اصول” کی بھرپور پاسداری کو نہایت سراہتا ہے۔ انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ وہ اہم امور پر رابطہ اور ہم آہنگی کو بہتر بنائیں اور تزویراتی تعاون کو فروغ دیں۔ فریقین قانون نافذ کرنے کی صلاحیت میں اضافے کے لئے تعاون کو گہرا کریں اور انٹرپول کی 94 ویں جنرل اسمبلی کی کامیابی کو یقینی بنائیں۔

الرئیسی نے چین کی طویل مدتی حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ انٹرپول چین کے ساتھ اعلیٰ سطح کا تعاون جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

احمد ناصر الرئیسی کو "گولڈ گریٹ وال یادگاری میڈل” سے بھی نوازا گیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!