پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلاقوام متحدہ کی مرکزیت کے ساتھ عالمی نظام برقرار رکھنے کی کوششیں...

اقوام متحدہ کی مرکزیت کے ساتھ عالمی نظام برقرار رکھنے کی کوششیں کی جائیں،چینی مندوب

اقوام متحدہ میں چین کےمستقل مندوب فو کانگ اقوام متحدہ کے منشور پر دستخط کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں-(شِنہوا)

اقوام متحدہ(شِنہوا)چینی مندوب نے اقوام متحدہ کے منشور پر دستخط کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر اقوام متحدہ کو مرکز بناتے ہوئے عالمی نظام برقرار رکھنے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے فو کانگ نے کہا کہ 80 سال پہلے فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کے بعد سان فرانسسکو کانفرنس میں اقوام متحدہ کا منشور متفقہ طور پر منظور کیا گیا، جس نے کثیرجہتی نظام کی بنیاد رکھی، بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصول مقرر کئے اور انسانیت کے لئے ایک واضح راستہ متعین کیا۔

انہوں نے تمام ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ دوسری عالمی جنگ کی فتح کے نتائج کا مشترکہ طور پر تحفظ کریں اور تاریخ کو مسخ کرنے والی غلط باتوں یا اقدامات کو مسترد کریں۔

انہوں نے زور دیا کہ ہمیں اقوام متحدہ کو مرکز بناتے ہوئے بین الاقوامی نظام، بین الاقوامی قانون پر مبنی عالمی نظم و ضبط اور اصولوں پر مبنی کثیرجہتی تجارتی نظام کی بھرپور حمایت کرنی چاہیے۔

فو کانگ نے اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری کی کوششوں اور تمام ممالک کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے احترام پر زور دیا۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں باہمی، جامع، مشترکہ اور پائیدار سلامتی کے نظریے کی حمایت کرنی چاہیے، تنازعات کے پرامن حل کے لئے پرعزم ہونا چاہیے اور طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکیوں کی مخالفت کرنی چاہیے۔

انہوں نے درست کثیرجہتی پالیسی اپنانے، عالمی معاملات میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کی حمایت کرنے، 2030 کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور عالمی مسائل سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کے منشور پر دستخط کرنے والا پہلا ملک تھا اور وہ اس منشور سے وابستہ اپنے عہد کی تکمیل کے لئے ٹھوس اقدامات جاری رکھے گا تاکہ عالمی امن اور ترقی کو فروغ دیا جا سکے اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل کی جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!