خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کامیاب پالیسیوں کےباعث کان کنی کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ پاکستان کی کان کنی کی صنعت نے پہلی گولڈ سرٹیفکیشن حاصل کرکےعالمی سطح پر تاریخ رقم کر دی۔
سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کو تھر میں پانی کے مؤثراستعمال پرالائنس فار واٹراسٹیورڈشپ گولڈ سرٹیفکیشن سےنوازا گیا ۔ اے ڈبلیو ایس 2009 میں اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کے اشتراک سے قائم کیا گیا۔
اے ڈبلیو ایس فریم ورک اقوام متحدہ کے ماحولیاتی اہداف سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔ اے ڈبلیو ایس سرٹیفکیشن اداروں کے ذمہ دارانہ آبی استعمال کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔
سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کا جدید واٹر مینجمنٹ ماڈل عالمی سطح پر پائیداری کی مثال بن گیا۔ جس نے تھر میں زرعی پروگرام اور مقامی آبادی کیلئے صفائی ستھرائی کے بنیادی ڈھانچے کی فراہمی جیسے تاریخی اقدامات کیے گئے۔ تھرکول منصوبے میں 23 جدید پلانٹس سے پانی کی فراہمی معاشی ترقی میں اہم سنگ میل ہے۔
