اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی وزیرخارجہ کے آرمینیائی ہم منصب سے مذاکرات، تعاون کو مضبوط بنانے...

چینی وزیرخارجہ کے آرمینیائی ہم منصب سے مذاکرات، تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق

چینی وزیرخارجہ وانگ یی آرمینیا کے اپنے ہم منصب ارارات مرزویان سے بیجنگ میں مذاکرات کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں آرمینیا کے وزیر خارجہ  ارارات مرزویان  سے ملاقات کی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے کہا کہ چین اور آرمینیا ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام اور اعتماد کرتے آئے ہیں اور چین آرمینیا کے ساتھ دوستی کو فروغ دینے، باہمی اعتماد اور تعاون کو مضبوط بنانے، دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی میں کردار ادا کرنے اور عوام کے لئے مزید فوائد پیدا کرنے کے لئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ چین آرمینیا سمیت تمام ممالک کے ساتھ مل کر حقیقی کثیرجہتی پالیسی پر عمل کرنے، اقوام متحدہ کو مرکز بناتے ہوئے بین الاقوامی نظام اور بین الاقوامی قانون پر مبنی عالمی نظام کے تحفظ کے لئے تیار ہے۔ چین تین بڑے عالمی اقدامات پر عملدرآمد کو فروغ دینے اور سب کے لئے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل کے لئے بھی تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ کی طرح آرمینیا کی قومی خودمختاری اور آزادی کے تحفظ میں اس کا ساتھ دے گا اور ایسا راستہ اپنانے کی حمایت کرے گا جو آرمینیا کے عوام کی مرضی  اور ان کی ملکی صورتحال کے مطابق ہو۔ وانگ یی نے یہ بھی کہا کہ چین آرمینیا کی ایک چین کے اصول کی پاسداری اور چین کے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر بھرپور حمایت کو سراہتا ہے۔

اس موقع پر آرمینیا کے وزیرخارجہ ارارات مرزویان نے کہا کہ آرمینیا ایک چین  پالیسی پر عمل اور چین کے بنیادی مفادات کے تحفظ میں اس کی حمایت جاری رکھے گا، نیز وہ روابط، معیشت اور تجارت جیسے شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔ آرمینیا بین الاقوامی اور علاقائی امور پر چین کے ساتھ ہم آہنگی کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان زیادہ مستحکم، دوستانہ اور تزویراتی شراکت داری قائم کرنے کے لئے بھی تیار ہے۔

فریقین نے شنگھائی تعاون تنظیم کے لائحہ عمل کے تحت تعاون کو مضبوط بنانے اور ایران- اسرائیل تنازع سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!