اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں کھپت کے نئے رجحانات سے ملکی طلب میں اضافہ

چین میں کھپت کے نئے رجحانات سے ملکی طلب میں اضافہ

چین کے شمالی تیانجن میں تیانجن آزمائشی آزاد تجارتی زون (ایف ٹی زیڈ)کے مرکزی کاروباری ضلع کا منظر ۔(شِنہوا)

تیانجن(شِنہوا)پالتو جانوروں کے مالکان سمارٹ لٹر باکسز پر دل کھول کر خرچ کر رہے ہیں۔ چین میں وائرل ہونے کے بعد بلائنڈ باکسز بیرون ملک تیزی سے فروخت ہو رہے ہیں اور  چائے کی نئی مشروبات نوجوانوں کے لئے مقبول انتخاب بن رہے ہیں۔

چینی نوجوان صارفین کی بڑھتی ہوئی خریداری کی صلاحیت اور ریٹیل کارکردگی کی مسلسل بہتری کے ساتھ چین کے صارفین کے شعبے میں نئے چینلز اور مصنوعات کی اقسام کی طرف نمایاں تبدیلی دیکھی گئی ہے۔

چین کے شمالی تیانجن بلدیہ میں منعقدہ 2025 ہائی حہ بین الاقوامی کھپت فورم میں مقامی طلب کے لئے نئے محرکات متعارف کرنے کے طریقوں جیسے موضوعات پر گرمجوشی سے بحث ہوئی۔

شرکاء نے نوٹ کیا کہ نئی کھپت  جو نئی ٹیکنالوجیز سے چلنے والے رویوں اور طریقوں کی عکاسی کرتی ہے، لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے میں ایک اہم قوت بن چکی ہے۔ اس نے صارفین کی صلاحیت کو آزاد کیا اور اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جس سے چین کی معیشت کے لئے نئے ترقیاتی محرکات متحرک ہوئے۔

ڈیلوئٹے ایشیا پیسفک کے چیف سٹریٹیجی اینڈ انوویشن آفیسر تھیری ڈیل مارسیل نے کہا کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) صارفین کی خریداری کو بڑھاسکتی ہے اور چین کو کھپت پر مبنی ایک معیشت کی جانب منتقلی میں تیزی لا سکتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!