اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے جنوب مغربی علاقے میں سیلاب سے 6 افراد ہلاک

چین کے جنوب مغربی علاقے میں سیلاب سے 6 افراد ہلاک

چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کی سیلاب سے متاثرہ کونگ جیانگ کاؤنٹی میں امدادی کارکن ایک معمر خاتون کو محفوظ مقام پر منتقل کررہا ہے- (شِنہوا)

گوئی یانگ(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کی رونگ جیانگ کاؤنٹی میں شدید سیلاب کے باعث جمعرات کی صبح 11 بجے تک 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

سیلاب سے نمٹنے کے مقامی حکام کے مطابق منگل سے رونگ جیانگ کاؤنٹی کو گزشتہ 50 برسوں میں اپنی نوعیت کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے، جس کے باعث کئی دریاؤں میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہوئی ہے۔ سیلابی ریلا اپنی بلند ترین سطح 11360 مکعب میٹر فی سیکنڈ پر پہنچ گیا ہے۔

سیلاب کے باعث کئی نشیبی علاقے ڈوب گئے اور متعدد قصبوں میں بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے نتیجے میں سڑکیں بند، مواصلاتی نظام متاثر اور شہری محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

فی الحال کاؤنٹی کے صدر مقام میں پانی کی سطح انتباہی حد سے نیچے آگئی ہے۔ موجودہ کوششیں نکاسی آب، نالیوں کی صفائی، وباؤں کی روک تھام، متاثرہ علاقوں میں جراثیم کشی، آفات کے بعد بحالی کے اقدامات اور پھنسے ہوئے افراد کی تلاش پر مرکوز ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!