اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی صاف توانائی کی مہم سے عالمی پائیدار ترقی فروغ...

چین کی صاف توانائی کی مہم سے عالمی پائیدار ترقی فروغ پا رہی ہے

چین کی شمالی تیانجن بلدیہ میں قومی کنونشن و نمائش مرکز (تیانجن) میں 2025 کے سمر ڈیووس کے دوران شرکانظر آرہے ہیں۔(شِنہوا)

تیانجن( شِنہوا) چین کے شمالی شہر تیانجن میں شدید گرمی کے باوجود سمر ڈیووس فورم کے مقام پر ماحول دوست بجلی ایئر کنڈیشننگ کو بخوبی چلارہی ہے اور ماحول پُرسکون ہے۔

 اسٹیٹ گرڈ کارپوریشن آف چائنہ (اسٹیٹ گرڈ) کے مطابق2 مقامی قابل تجدید توانائی فراہم کنندگان تقریباً 8لاکھ کلو واٹ گھنٹے ماحول دوست بجلی فراہم کر رہے ہیں جو قومی کنونشن و نمائش مرکز (تیانجن) میں ہونے والے پورے پروگرام کے لیے 100 فیصد قابل تجدید توانائی کو یقینی بناتی ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ تقریباً 300 ٹن معیاری کوئلے کے استعمال کو روکا گیا اور 600 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ تقریب کے مقام کی عمارت کی چھت پر لگے سولر پینلز بھی تقریب کے لیے مسلسل ماحول دوست بجلی فراہم کر رہے ہیں۔

نئے دور کے لیے کاروبار کے موضوع کے تحت نئے چیمپیئنز کی 16ویں سالانہ کانفرنس کو سمر ڈیووس بھی کہا جاتا ہے۔یہ 24 جون سے 26 جون تک قومی کنونشن و نمائش مرکز (تیانجن) میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں 90 سے زائد ممالک اور خطوں سے 1ہزار700 سے زیادہ اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

فورم کے دوران صاف توانائی خاص طور پر چین میں اس کی تیز ترقی اور عالمی اثر و رسوخ زیر بحث موضوعات میں شامل رہا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!