اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں مارکوئس کے قدیم مقبرے سے آکوپنکچر کی اولین فولادی سوئیاں...

چین میں مارکوئس کے قدیم مقبرے سے آکوپنکچر کی اولین فولادی سوئیاں دریافت

ہائی ہون کے مارکوئس کے مشہور مقبرے سے دریافت کی گئی جیڈ کی نلکی میں موجود فولادی آکوپنکچر سوئی دیکھی جاسکتی ہے-(شِنہوا)

نان چھانگ(شِنہوا)صوبائی ادارہ برائے آثار قدیمہ و ثقافتی نوادرات نے بتایا ہے کہ چین کے مشرقی صوبہ جیانگشی میں ہائی ہون کے مارکوئس کے مشہور مقبرے سے چین کی قدیم ترین فولادی آکوپنکچر سوئیاں دریافت ہوئی ہیں۔

یہ سوئیاں اعلیٰ مہارت سے پڈلنگ سٹیل ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کی گئی ہیں اور ان کی تاریخ 2000 سال سے بھی پرانی ہان سلطنت (202 قبل مسیح تا 220 عیسوی) کے دور سے جڑی ہوئی ہے۔

یہ سوئیاں ایک سنہری ورق والی ڈبی میں موجود جیڈ کی نلکی سے دریافت ہوئیں۔ تاہم زمین میں دبے رہنے کے باعث یہ طبی سوئیاں شدید زنگ زدہ اور ٹکڑوں میں بٹی ہوئی حالت میں ملی ہیں۔

مقبرے کی کھدائی کی ٹیم کے سربراہ یانگ جون نے کہا کہ  نلکی میں کم از کم 5 سوئی نما چیزیں دیکھی جا سکتی تھیں۔

یانگ جون کے مطابق ہر سوئی کا قطر 0.3 سے 0.5 ملی میٹر ہے۔ غالباً ان سوئیوں کو جیڈ کی نلکی میں رکھنے سے پہلے کپڑے میں لپیٹا گیا تھا تاکہ صفائی ستھرائی برقرار رکھی جا سکے اور انہیں آسانی سے سنبھالا جا سکے۔

ہائی ہون کے مارکوئس کے مشہور مقبرے سے دریافت کی گئی نلکی اور  آکوپنکچر کی فولادی سوئیاں دیکھی جاسکتی ہیں-(شِنہوا)

پیکنگ یونیورسٹی کے ڈاکٹریٹ کے محقق وانگ چھونِنگ نے کہا کہ یہ بلا شبہ ایک طبی آلہ ہے ،اس کی باریکی جدید آکوپنکچر میں استعمال ہونے والی سوئیوں کے قطر کے قریب ہے۔

محققین نے فولاد کے طبی فوائد کو دیگر دھاتوں جیسے لوہے، سونے اور چاندی کے مقابلے میں اجاگر کیا۔

چائنہ اکیڈمی آف چائنیز میڈیکل سائنسز کے گو مان نے کہا کہ یہ اب تک چین میں دریافت ہونے والی طبی آکوپنکچر کی قدیم ترین فولادی سوئیاں سمجھی جا رہی ہیں جو مغربی ہان دور میں فولاد کی دھات کاری اور قدیم چینی طب کی تاریخ کے لئے ایک انتہائی اہم ثبوت ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!