چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سٹیٹ کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان معمول کی پریس کانفرنس میں شریک ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ کی ترجمان نے تائیوان کے رہنما لائی چھنگ-تے کی منگل کو کی گئی تقریر کی مذمت کرتے ہوئے اسے "تائیوان کی آزادی” کے اقدامات کا اعتراف قرار دیا جو ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش ہے۔
سٹیٹ کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ لائی کی تقریر میں تاریخ کو جان بوجھ کر غلط انداز میں پیش کرتے ہوئے ایک بار پھر یہ دعویٰ دہرایا گیا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف ایک دوسرے کے ماتحت نہیں۔ اس تقریر میں سرحد پار تبادلوں اور تعاون کو بے بنیاد طور پر بدنام کیا گیا۔
ژو نے زور دے کر کہا کہ اگرچہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف اب تک دوبارہ متحد نہیں ہوئے لیکن یہ حقیقت ہے کہ دونوں اطراف ایک ہی چین کا حصہ ہیں اور دونوں جانب کے باشندے چینی ہیں۔ یہ ناقابل تردید تاریخی اور قانونی حقیقت ہےجو نہ کبھی بدلی ہے اور نہ ہی بدلی جاسکتی ہے۔
ژو نے مزید کہا کہ پچھلے ایک سال میں "تائیوان کی آزادی” کے سخت گیر حامی علیحدگی پسندوں کو علیحدگی کی کوششوں یا اس کی ترغیب دینے پر فوجداری سزائیں دینے سے متعلق قوانین کے نفاذ کے بعد سے علیحدگی پسند سرگرمیوں کی روک تھام اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کے تحفظ میں نمایاں کردار ادا کیا گیا ہے۔
ژو فینگ لیان نے زور دیا کہ ریاست کبھی بھی "تائیوان کی آزادی” کی علیحدگی پسند قوتوں کو کسی بھی نام یا طریقے سے تائیوان کو چین سے الگ کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔
