اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے شمال مشرقی علاقے میں معروف جاپان مخالف جنرل کا فوجی...

چین کے شمال مشرقی علاقے میں معروف جاپان مخالف جنرل کا فوجی کیمپ دریافت

چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاؤنِنگ کے شہر بین شی میں دریائے جیاداؤزی کے بالائی حصے میں واقع یانگ جِنگ یو کی قیادت میں جاپان مخالف فوجی دستوں کے زیر استعمال فوجی کیمپ کے کھنڈرات کا منظر-(شِنہوا)

شین یان(شِنہوا)چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاؤ نِنگ میں ماہرین آثار قدیمہ نے ایک فوجی کیمپ کے کھنڈرات کی نشاندہی کی ہے جو جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ کے دوران معروف جنرل یانگ جِنگ یو کی قیادت میں جاپان مخالف افواج کے زیرِ استعمال تھا۔

یہ دریافت حالیہ سروے کے دوران ہوئی، جو صوبائی ادارہ برائے آثار قدیمہ و ثقافتی نوادرات نے بین شی شہر میں جیاداؤزی دریا کے بالائی علاقے میں کیا۔ یہ مقام شمال مشرقی جاپان مخالف متحدہ فوج کی پہلی روٹ آرمی کے صدر دفاتر میں سے ایک کے طور پر استعمال ہوتا تھا۔

تحقیق میں 194 تاریخی مقامات کی نشاندہی کی گئی، جن میں 50 رہائشی مکانات اور 22 ذخیرہ گاہیں شامل ہیں۔ جمع کئے گئے نوادرات میں ہتھیاروں کے ٹکڑے، مٹی کے برتنوں کے ٹوٹے ہوئے حصے اور لوہے کے گھریلو استعمال کی اشیاء شامل ہیں۔

چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاؤنِنگ کے شہر بین شی میں دریائے جیاداؤزی کے بالائی علاقے میں واقع یانگ جِنگ یو کی زیرقیادت جاپان مخالف فوج کے زیراستعمال فوجی کیمپ کے کھنڈرات میں آثارقدیمہ کا ایک ماہر کام میں مصروف ہے- (شِنہوا)

شمال مشرقی جاپان مخالف متحدہ فوج کی پہلی روٹ آرمی جولائی 1936 میں قائم کی گئی، جس میں یانگ نے کمانڈر اور سیاسی کمشنر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

ادارے کے مطابق یہ دریافتیں شمال مشرقی جاپان مخالف متحدہ فوج کی تاریخ پر تحقیق کے لئے اہم شواہد فراہم کرتی ہیں۔

یانگ کو 1932 میں  چین کے شمال مشرقی علاقے میں بھیجا گیا تاکہ وہ جاپانی افواج سے لڑسکیں۔ انہوں نے آخر دم تک جنگ لڑی اور 1940 میں میدان جنگ میں شہید ہوگئے۔

اس سال چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ اور  فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!