منگل, اگست 26, 2025
پاکستانتحفظات دور، پیپلز پارٹی کا بجٹ کے حق میں ووٹ دینے کا...

تحفظات دور، پیپلز پارٹی کا بجٹ کے حق میں ووٹ دینے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی نے تحفظات دور ہونے پر بجٹ کے حق میں ووٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ جاری بیان میں رہنماء پیپلز پارٹی شازیہ مری نے بتایا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پارٹی ارکان کو مالیاتی بل 2025-26ء کے حق میں ووٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کی ٹیم سے مشاورت کی اور بجٹ سے متعلق ہمارے تحفظات کو دور کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے بی آئی ایس پی بجٹ میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا جسے 20فیصد بڑھایا گیا،

سولر پینلز پر 18فیصد ٹیکس مسترد کر کے اسے 50فیصد کم کردیا گیا ہے۔ اسی طرح پیپلز پارٹی نے تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا مطالبہ کیا جس پر وفاقی بجٹ میں تنخواہوں میں 10فیصد اور پنشنرز کیلئے 7فیصد اضافہ کیا گیا، تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس سلیب میں تبدیلی پیپلز پارٹی کی مشاورت سے کی گئی، ایک لاکھ روپے تنخواہ پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے سندھ کی جامعات کیلئے مختص بجٹ کو پیپلز پارٹی کے مطالبے پر بحال کیا، ایف بی آرقانون میں ترامیم سے متعلق بھی تحفظات دور کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تحفظات دور کئے جانے پر ہم بھی مالیاتی بل کی حمایت کریں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!