اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانجنگ کے بعد پہلی بارپاک بھارت وزرائے دفاع کی ملاقات کا امکان

جنگ کے بعد پہلی بارپاک بھارت وزرائے دفاع کی ملاقات کا امکان

پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے درمیان پہلی ملاقات کا امکان ہے۔

 شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں  وزیردفاع خواجہ آصف اور بھارتی ہم منصب راج ناتھ سنگھ کی ملاقات متوقع ہے۔ دونوں ممالک کےوزرائے دفاع شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 ذرائع کے مطابق پاک بھارت وزرائے دفاع کی ملاقات طے نہیں ۔ ایس سی او اجلاس میں چین سمیت روس اور دیگر ملکوں کے وزرائے دفاع شریک ہوں گے ۔ ایس سی او اجلاس میں علاقائی اور عالمی سلامتی کے علاوہ دہشت گردی کیخلاف تعاون اور عسکری روابط پر غور ہوگا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس چین میں ہوگا جس کی میزبانی چینی وزیر دفاع کریں گے۔ پاکستان کی جانب سے وزیر دفاع خواجہ آصف وفد کے ہمراہ شریک ہوں گے اسی طرح  بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگ بھی اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں چین، روس اور دیگر ممالک کے ہم منصب بھی شرکت کریں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!