اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے ٹھوس فضلہ کی غیر قانونی ڈمپنگ کو روکنے کے لیے...

چین نے ٹھوس فضلہ کی غیر قانونی ڈمپنگ کو روکنے کے لیے مہم کا آغاز کر دیا

چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر گا ؤمی میں  بچوں نے ضائع شدہ بوتلوں کا استعمال کرتے ہوئے پانی کو صاف کرنے کا تجربہ کیا۔  (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین نے غیر قانونی طور پر ٹھوس فضلہ کی نکاسی اور ڈمپنگ کے خلاف تین سالہ خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

وزارت  حیاتیات و ماحولیات کے ترجمان پی شیاؤ فی نے بدھ کے روز  پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس مہم میں غیر قانونی طور پر ٹھوس فضلہ کی نکاسی اور ڈمپنگ کے خلاف سخت تفتیش اور نفاذ کےاقدامات کیے جائیں گے۔

یہ مہم خاص طور پر خطرناک فضلہ، صنعتی ٹھوس فضلہ اور تعمیراتی ملبے کی غیر قانونی ڈمپنگ اور لینڈ فلنگ کو روکنے پر مرکوز ہوگی۔ اس کے علاوہ سکریپ شدہ گاڑیوں، ضائع شدہ الیکٹرانک مصنوعات، پرانی توانائی کے آلات اور استعمال شدہ بیٹریوں کے غیر قانونی طریقوں کو بھی ہدف بنایا جائے گا۔

 پی شیاؤفی نے کہا کہ ایسے مقدمات جن میں ٹھوس فضلہ کی غیر قانونی نکاسی، ڈمپنگ یا تلفی کی جاتی ہے اور جو شدید ماحولیاتی آلودگی کا سبب بنتے ہیں یا عوامی املاک کو مالی نقصانات پہنچاتے ہیں ان پر فوری قانونی تحقیقات کی جائیں گی اور سخت کارروائیاں کی جائیں گی۔

ترجمان نے عوام کو مہم میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ غیر قانونی فضلہ ڈمپنگ اور نکاسی کے بارے میں سرکاری ویب سائٹس، فون کالز یا ای میل کے ذریعے رپورٹ کریں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!