اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینسربیا سڑک اور ریلوے آمدورفت کا تحفظ بہتر بنانے کے لئےہواوے...

سربیا سڑک اور ریلوے آمدورفت کا تحفظ بہتر بنانے کے لئےہواوے کےساتھ شراکت داری بڑھانے کا خواہشمند

سپین کے شہر بارسلونا میں منعقدہ موبائل ورلڈ کانگریس 2024 کے دوران لوگ ہواوے کے پویلین کا دورہ کر رہے ہیں- (شِنہوا)

بلغراد(شِنہوا)سربیا نے ٹیکنالوجی کی بڑی چینی کمپنی ہواوے کے ساتھ اپنی شراکت داری کو وسعت دینے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ سڑک اور ریلوے ٹریفک کے تحفظ کو بہتر بنایا جا سکے۔

سربیا کی تعمیرات، ٹرانسپورٹ اور بنیادی ڈھانچے کی وزیر الیگزینڈرا سوفرونیجیوچ نے کمپنی کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹرانسپورٹ نظام کو بہتر بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ہواوے کو سربیا کی ڈیجیٹل تبدیلی میں ایک مستقل اور قابل اعتماد شراکت دار قرار دیا۔

سربیا کا ہواوے کے ساتھ تعاون تقریباً ایک دہائی پر محیط ہے، جس میں عوامی تحفظ، تعلیم اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے منصوبے شامل رہے ہیں۔ کمپنی بلغراد میں ایک جدت مرکز بھی چلاتی ہے جو تحقیق اور مقامی صلاحیتوں کی ترقی پر مرکوز ہے۔

ہواوے کے سربیا اور ہنگری دفتر کے ڈپٹی جنرل ڈائریکٹر جِن مُو نے سربین اداروں کی جانب سے مسلسل حمایت پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ وہ آئندہ مزید تعاون کے بارے میں پرامید ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!