اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین کی غربت کے خاتمے کی کوششیں دیگر ممالک کے لئے ایک...

چین کی غربت کے خاتمے کی کوششیں دیگر ممالک کے لئے ایک مثالی نمونہ ہیں،صدر مشرقی تیمور

چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے نوجیانگ میں لیسو خودمختار پریفیکچر کی فوگانگ کاؤنٹی میں بحالی کے ایک مقام پر خواتین غربت مٹاؤ ورکشاپ میں کام کررہی ہیں-(شِنہوا)

کوالا لمپور(شِنہوا)عوامی جمہوریہ مشرقی تیمور کے صدر جوزے راموس-ہورتا نے شِنہوا کو بتایا ہے کہ چین کی غربت کے خاتمے کی کوششیں دیگر ممالک کے لئے ایک قابل تقلید نمونہ کے طور پر کام کریں گی۔

 ملائیشیا کی ٹیلرز یونیورسٹی کی جانب سے انہیں اعزازی پروفیسرشپ دیئے جانے کی تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے راموس-ہورتا نے خوراک کے تحفظ میں چین کی پیشرفت اور خاص طور پر زرعی پیداوار بڑھانے کے لئے مشرقی تیمور کو دی جانے والی مدد کو سراہا۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ جولائی میں اپنے پہلے سرکاری دورہ چین میں انہوں نے جزیرہ نما ملک میں غربت کے خاتمے اور زرعی ترقی کے لئے مدد کی اپیل کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ ہمارے مضبوط تعلقات ہیں اور انہیں یقین ہے کہ چین کی مہارت مشرقی تیمور کی غربت میں کمی کی کوششوں کو تقویت دے سکتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ چینی تعاون سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہواہے اور یہ مزید بڑھ سکتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!