اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی اختراع پر مبنی ترقی تیزی سے رفتار پکڑ رہی ہے،رپورٹ...

چین کی اختراع پر مبنی ترقی تیزی سے رفتار پکڑ رہی ہے،رپورٹ میں انکشاف

ایک شخص موبائل فون پر ڈیپ سیک ایپ استعمال کررہا ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی سٹیٹ کونسل کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک نے جدت پر مبنی ترقی کو فروغ دینے میں نمایاں پیش رفت کی ہے اور اس کی اختراعی حکمت عملی مسلسل رفتار پکڑ رہی ہے۔

چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے جاری اجلاس میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ عظیم تر خلیجی علاقے نے بین الاقوامی سائنس و ٹیکنالوجی اختراع کے مراکز کے طور پر ترقی میں شاندار نتائج حاصل کئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2024میں چین کی مربوط سرکٹ صنعت نے تیز رفتار ترقی دیکھی جس میں مربوط سرکٹس کی پیداوار میں 22.2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اس کی مربوط سرکٹس کی برآمدات کی مالیت 11 کھرب یوآن (تقریباً 153 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کرگئی ہے جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں تیار کردہ جدید آلات کی ایک نئی لہر عملی طور پر استعمال میں آچکی ہے جن میں مسلسل متغیر ٹرانسمیشن کے حامل طاقتور ٹریکٹرز اور مائع قدرتی گیس کے بڑے جہاز شامل ہیں۔

رپورٹ یہ بھی ظاہر کرتی ہے کہ چین میں ٹیکنالوجی اور صنعتی اختراع کے درمیان گہری ہم آہنگی ہے اور ملک تیزی سے جدید صنعتی نظام کی سمت بڑھ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین نے ماحول دوست اور کم کاربن ترقی کو فروغ دینے میں بھی پیش رفت کی ہے، جہاں 2024 میں فی یونٹ مجموعی ملکی پیداوار کے لحاظ سے توانائی کی کھپت میں 3 فیصد سے زائد کمی آئی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی اجاگر کیا گیا ہے کہ ملک کے پاس نئی اور اعلیٰ معیار کی پیداواری قوتوں کی نشوونما کے لئے مضبوط بنیادیں اور سازگار حالات موجود ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!