نیو یارک: بھارتی نژاد امریکی مسلمان 33 سالہ زہران ممدانی پرائمری الیکشن میں سابق گورنر نیویارک اینڈریو کومو کو شکست دے کر ڈیموکریٹس کی جانب سے میئر نیویارک کے امیدوار بن گئے۔
زہران ممدانی نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ نیلسن منڈیلا کا قول ہے کہ جب تک کوئی کام ہو نہیں جاتا وہ ناممکن نظر آتا ہے، میرے دوستو! یہ ہوچکا ہے اور آپ ہی ہیں جنہوں نے یہ ممکن کردکھایا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں نیویارک سٹی کے میئر کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کا نامزد امیدوار ہوں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد 4 سال قبل مستعفی ہونے کے بعد سیاست میں واپسی کی کوشش کرنے والے اینڈریو کومو نے اپنے حامیوں سے مختصر خطاب میں کہا کہ انہوں نے زہران ممدانی کو فون کر کے مبارکباد دی ہے۔
