اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں شدید سیلاب کے باعث 80ہزار سے زائد افراد محفوظ مقام...

چین میں شدید سیلاب کے باعث 80ہزار سے زائد افراد محفوظ مقام پر منتقل

چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کی کونگ جیانگ کاؤنٹی کے سیلاب سے متاثرہ علاقے میں ایک امدادی کارکن معمرخاتون کو محفوظ مقام پر منتقل کررہاہے-(شِنہوا)

گوئی یانگ(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کی 2 کاؤنٹیاں شدید بارشوں اور بالائی علاقوں سے آنے والے پانی کے باعث سیلاب کی زد میں آگئیں جس کے باعث علاقے سے شہریوں کو بڑے پیمانے پر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

رونگ جیانگ کاؤنٹی میں 48 ہزار 900 اور کونگ جیانگ کاؤنٹی میں 32ہزار رہائشیوں کو عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ دونوں کاؤنٹیوں میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کےلئے ہنگامی سطح کو لیول ون پر لے جایا گیا ہے۔

رونگ جیانگ کاؤنٹی جو "کن چھاؤ” کے نام سے مشہور دیہی فٹبال لیگ کا مرکز ہے جس میں 100 سے زائد دیہاتی ٹیمیں شامل ہیں اور جو ملک بھر سے شائقین کی توجہ کا مرکز ہے، پیر کی رات 8 بجے سے شدید بارشوں کی لپیٹ میں رہا۔ منگل کی دوپہر 2 بجے تک ڈولیو دریا پر واقع ایک مقام پر پانی کی سطح انتباہی حد سے 6.68 میٹر بلند ہو چکی تھی۔

کن چھاؤ سٹیڈیم کے فٹبال کامیدان 3 میٹر تک پانی میں ڈوبا ہوا تھا۔

سٹیڈیم کے قریب رہنے والے لانگ تیان نے بتایا کہ جب وہ منگل کی صبح 8 بجے جاگے تو پانی گھٹنوں سے اوپر تک آیا ہوا تھا۔

لانگ نے کہا کہ پانی بہت تیزی سے بڑھا، میں تیسرے منزل پر امدادکا انتظار کرتا رہا۔ دوپہر تک مجھے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ٹیموں، جن میں فائر فائٹرز اور رضاکار شامل تھے، نے دونوں کاؤنٹیوں میں امدادی کام کے لئے کشتیاں اور دیگر سامان بھیجا۔

منگل کو شام 4 بجے تک ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے صوبائی محکمے نے دونوں کاؤنٹیوں کو تیز رفتار ریل اور سڑک کے ذریعے پینے کے پانی کی 30ہزار بوتلیں اور جلد تیار ہونے والے نوڈلز کے10ہزار پیالوں سمیت امدادی سامان فراہم کیا۔

صوبہ گوئی ژو کی ساندو کاؤنٹی میں بھی بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے، جس کے نتیجے میں ایک ایکسپریس وے پر واقع پل کا ایک حصہ منہدم ہوگیا تاہم  تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!