اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینویتنامی لیچی کی چین کو برآمد، کسانوں کی آمدن میں ریکارڈ اضافہ

ویتنامی لیچی کی چین کو برآمد، کسانوں کی آمدن میں ریکارڈ اضافہ

چین کی طرف جانے والے کنٹینر ٹرکوں کی مسلسل قطار ویتنام کے شمالی صوبے باک گیانگ کے علاقے فوک ہوا میں داخل ہو رہی ہے جو لیچی کی جلد پکنے والی قسم کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔

یہ ٹرک تازہ توڑی گئی لیچیوں سے لدے چین کی جانب روانہ ہو رہے ہیں۔

فوک ہوا کے سات ہزار رہائشیوں کے لیے یہ پھل خوشحالی کا ذریعہ بن چکا ہے۔

ہر سال یہ کمیون تقریباً 10 ہزار ٹن لیچی پیدا کرتی ہے جس کا 40 سے 50 فیصد عام طور پر چین برآمد کیا جاتا ہے۔

مقامی حکام کے مطابق بعض اچھے برسوں جیسے 2024 میں یہ شرح 70 فیصد تک پہنچ جاتی ہے۔

ساوٴنڈ بائٹ 1 (ویتنامی): نوین وان نوک، کاشتکارلیچی  ، فوک ہوا کمیون

"ہماری سالانہ پیداوار تقریباً 14 ٹن ہوتی ہے۔ جن برسوں میں زیادہ چینی خریدار آتے ہیں، اُن میں ہماری فروخت بہت بہتر ہو جاتی ہے۔”

ساوٴنڈ بائٹ 2 (ویتنامی): نوین تھی ڈوئین، کاشتکارلیچی  ، فوک ہوا کمیون

"جب میں نے 1999 میں لیچی کی کاشت شروع کی، اُس وقت خریدار بہت کم ہوتے تھے اور فروخت کرنا مشکل تھا۔ لیکن جب سے چینی خریدار آنا شروع ہوئے ہیں، بیچنا بہت آسان ہو گیا ہے۔ انہیں پکی ہوئی لیچی زیادہ پسند ہے اور جب ہم لیچی کو پوری طرح پکنے دیتے ہیں تو وہ دیکھنے میں بھی بہت خوبصورت لگتی ہے۔ کئی بار تو ایسا ہوا ہے کہ چینی خریدار ہمارے باغ پر آ کر سارا پھل ایک ساتھ ہی خرید لیتے ہیں۔”

اس سیزن میں چینی تاجروں کو بیچی جانے والی لیچی کی قیمت 30 ہزار ڈونگ (تقریباً 300 پاکستانی روپے) فی کلوگرام ہے جو پچھلے برسوں کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے۔

ڈوئین کے خاندان کی پیداوار 13 سے 14 ٹن تک ہے جس سے وہ ایک مہینے سے بھی کم وقت میں 40 کروڑ ڈونگ (تقریباً 43 لاکھ پاکستانی روپے) تک کما سکتے ہیں۔

ساوٴنڈ بائٹ 3 (ویتنامی): نوین تھی ڈوئین، کاشتکارلیچی  ، فوک ہوا کمیون

"جب سے چینی منڈی ہمارے لیے کھلی ہے، صرف ہمارے خاندان نہیں بلکہ بہت سے دوسرے لوگوں کے حالات بھی بہتر ہوئے ہیں۔”

ساوٴنڈ بائٹ 4 (ویتنامی): نگوو وان تیپ، چیئرمین عوامی کمیٹی، فوک ہوا کمیون

"ملکی منڈی میں یا مختلف حالات میں قیمتوں میں کافی اتار چڑھاؤ آتا ہے۔ چین ایک مستحکم قیمت فراہم کرتا ہے جس پر ہمارے مقامی کسان اعتماد کر سکتے ہیں۔”

باک گیانگ، ویتنام سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

آن سکرین ٹیکسٹ:

چین سے تجارت کا فائدہ، ویتنامی علاقے فوک ہوا کے لیچی کاشت کرنے والے کسان خوشحال ہونے لگے

چینی خریداروں کی آمد سے ویتنامی کاشتکاروں کی سالانہ لیچی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے

1999 میں کاشتکاروں کے لئے  لیچی بیچنا مشکل تھا، اب چینی خریدار باغ سے سارا پھل خرید لیتے ہیں

چینی منڈی کھلنے سے نہ صرف کاشتکاروں کی  بلکہ دیگر خاندانوں کا معیار زندگی بہتر ہوا ہے

چین کو برآمد کی وجہ سے لیچی کی فی کلو قیمت 30 ہزار ڈونگ تک جا پہنچی، پاکستانی کرنسی میں 300 روپے بنتی ہے

ایک مہینے میں 43 لاکھ روپے تک آمدنی ممکن، لیچی کی چینی مانگ نے کسانوں کو خوشحال بنا دیا

چین لیچی کے لیے مستحکم قیمت فراہم کرتا ہے، جس پر کاشتکار اعتماد کرتے ہیں

فوک ہوا کمیون ہر سال 10 ہزار ٹن لیچی پیدا کرتا ہے،جس میں سے 70 فیصد تک چین برآمد ہوتی ہے

چینی مارکیٹ نے مقامی کسانوں کو قیمتوں کے اتار چڑھاؤ سے محفوظ کر دیا ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!