اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچائنہ پوسٹ نے ژینگ ژو-لکسمبرگ کارگو روٹ کا آغاز کردیا

چائنہ پوسٹ نے ژینگ ژو-لکسمبرگ کارگو روٹ کا آغاز کردیا

چین کے وسطی صوبے ہینان کے شہر ژینگ ژو کے ژینگ ژو شن ژینگ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر عملے کے ارکان لکسمبرگ جانے والی چائنہ پوسٹل ایئر لائنز کی پہلی پرواز پر سامان لاد رہے ہیں-(شِنہوا)

ژینگ ژو(شِنہوا)چائنہ پوسٹ نے چین کے وسطی شہر ژینگ ژو اور لکسمبرگ کے درمیان نئے بین الاقوامی کارگو روٹ کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے جس کے تحت پیر کی صبح ژینگ ژو سے ایک مال بردار طیارہ روانہ ہوا۔

ابتدائی طور پر یہ روٹ ہفتے میں ایک پرواز کے ساتھ کام کرے گا جبکہ مارکیٹ کی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل میں پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ چائنہ پوسٹ کے ایک عہدیدار کے مطابق یہ روٹ روایتی سرحد پار ای کامرس سے آگے بڑھ کر اعلیٰ ٹیکنالوجی اور زیادہ قدر و قیمت رکھنے والے سامان جیسے کہ دواسازی اور انتہائی باریک اور درست صنعتی پرزوں کو بھی لے جانے کی سہولت فراہم کرے گا۔

گزشتہ چند برسوں سے صوبہ ہینان کا شہر ژینگ ژو بین الاقوامی ہوائی کارگو مرکز میں تبدیل ہونے کے لئے سرگرم عمل ہے۔ اب تک 33 مال بردار ایئرلائنز شہر سے 58 خصوصی کارگو روٹس شروع کر چکی ہیں جن میں سے 43 بین الاقوامی روٹس شامل ہیں۔

ژینگ ژو شن ژینگ بین الاقوامی ہوائی اڈے نے رواں سال کے پہلے 5 مہینوں میں 2 لاکھ 39 ہزار ٹن بین الاقوامی یا علاقائی سامان ہینڈل کیا جو گزشتہ سال کی نسبت 45.8 فیصد زیادہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!