9ویں چین جنوبی ایشیا نمائش میں پاکستانی اسٹال پر مجھے ایک خطاطی کا نمونہ دکھائی دیا۔ وہاں موجود پاکستان کےایک نوجوان نے بڑے فخر سے بتایا کہ یہ اس نے خود لکھا ہےحالانکہ اسے چینی زبان بولنا نہیں آتی۔
اسٹینڈ اپ 1 (انگریزی): ہونگ لیانگ، نمائندہ شِنہوا
"یہ واقعی حیرت کی بات ہے کہ آپ چینی زبان بول تو نہیں سکتے لیکن لکھ سکتے ہیں!”
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): فیصل سیف، پاکستانی نمائش کنندہ
"میں نے انٹرنیٹ پر دیکھا کہ ہم چین کے عوام سے اپنے تعلق کو کیسے بیان کریں؟ یعنی ہم آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ میں نے ایک کاغذ خریدا اور اس پر یہ لکھ دیا۔”
اسٹینڈ اپ 2 (انگریزی): ہونگ لیانگ، نمائندہ شِنہوا
"کیا یہ آپ کی یہاں پہلی بار شرکت ہے؟”
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): فیصل سیف، پاکستانی نمائش کنندہ
"جی ہاں۔ میں یہاں بالکل نیا ہوں۔ میں نے لوگوں کو بہت مددگار پایا۔ اب یہاں کاروبار کرنا آسان ہے۔”
نمائش میں مجھے اندازہ ہوا کہ یہ صرف فیصل سیف ہی نہیں جو یہاں پہلی بار آئے ہیں بلکہ کئی دیگر نمائش کنندگان بھی ایسے ہیں جو یہاں نو وارد ہیں لیکن وہ چین کی منڈی کے وسیع امکانات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): علیم الزمان نیلائے، بنگلہ دیشی نمائش کنندہ
"جہاں تک میرا علم ہے اور میری تحقیق بھی یہی کہتی ہے کہ چین کی منڈی بہت متحرک ہے۔ یہ منڈی اعداد و شمار کے لحاظ سے بے حد وسیع ہے۔ اس لئے میں بھی اس میں اپنا حصہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔”
ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): ناتھس سیلیو، تھائی نمائش کنندہ
"اگرچہ حالیہ دنوں میں عالمی معیشت کی حالت کچھ زیادہ اچھی نہیں لیکن ہم چین کی منڈی کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔
(آپ اس مشکل ماحول میں بھی چین کو ایک ترجیح کے طور پر کیوں دیکھتے ہیں؟)
چین اور تھائی لینڈ کے رسوم و رواج اور ذوق ایک جیسے ہیں، اس لئے ہماری ثقافت اور خوراک یہاں آسانی سے قبول کی جاتی ہے۔ کئی حوالوں سے چین ترقی میں تھائی لینڈ سے آگے ہے۔ جو کاروباری رجحانات ہمیں یہاں دکھائی دیتے ہیں، وہ ایک یا دو سال بعد تھائی لینڈ میں بھی نظر آتے ہیں۔ یہاں موجودگی سے ہمیں ان تبدیلیوں کو قریب سے دیکھنے اور واپسی کی بہتر حکمت عملی بنانے کا موقع ملتا ہے۔یہ حکمت عملی ہمارے موجودہ لائحہ عمل میں تبدیلی کی صورت میں بھی ہو سکتی ہےیا یوں بھی ممکن ہے کہ ہم ترقی کے لئے کوئی نیا راستہ اپنا لیں۔”
چین کی وسیع منڈی کی کشش سے ہٹ کر ’چین جنوبی ایشیا ایکسپو‘ کے منفرد مواقع بھی بہت سے نئے نمائش کنندگان کو اپنی طرف متوجہ کرتےہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی): علیم الزمان نیلائے، بنگلہ دیشی نمائش کنندہ
"میں اس ادارے اور اس کے منتظمین کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے ہمیں یہ اسٹال مفت فراہم کیا ہے۔ ایک بنگلہ دیشی کے طور پر میرے لئے چین آنا اور یہ موقع حاصل کرنا واقعی بڑی بات تھی۔”
ساؤنڈ بائٹ 6 (انگریزی): عائشہ ازلینہ امین، مالدیپی نمائش کنندہ
"مجھے امید ہے کہ مزید لوگ ہمیں موقع دیں گے، یہاں آئیں گے اور ہماری مصنوعات آزمائیں گے۔ میں چاہتی ہوں کہ سب کچھ فروخت ہو جائے تاکہ میں چین سے مزید چیزیں خرید سکوں اور پھر انہیں لے کر وطن واپس جاؤں۔”
انہوں نے ایک ایسی مشکل کا بھی ذکر کیا جس کا انہیں سامنا رہتا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 7 (انگریزی): علیم الزمان نیلائے، بنگلہ دیشی نمائش کنندہ
"یہاں سب لوگ بہت دوستانہ مزاج رکھتے ہیں لیکن صرف ایک ہی بڑا مسئلہ ہے اور وہ ہے زبان کا فرق۔”
ساؤنڈ بائٹ 8 (انگریزی): عائشہ ازلینہ امین، مالدیپی نمائش کنندہ
"اب تک سب سے بڑا چیلنج زبان ہی ہے۔ اس لئے میں نے اور میرے شوہر نے چینی زبان سیکھنے کا ارادہ کیا ہے۔”
چنانچہ ایک اچھے دوست کے طور پر میں نے فیصلہ کیا کہ ان کی کچھ مدد کروں۔
اسٹینڈ اپ 3 (چینی): ہونگ لیانگ، نمائندہ شِنہوا
"میں آپ کو چینی زبان کا ایک جملہ سکھاتی ہوں کیونکہ ابھی آپ نے کہا ہے کہ آپ چینی زبان سیکھنا چاہتے ہیں۔ ٹھیک ہے ناں؟ یہ جملہ یہاں بہت کام آتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ میرے اسٹال پر خوش آمدید۔ وہ جملہ یہ ہے’ہوان یِنگ لائی داؤ وو دے ژان تائی‘ (میرے اسٹال پر خوش آمدید).”
ساؤنڈ بائٹ 9 (چینی): نمائش کنندگان
"ہوان یِنگ لائی داؤ وو دے ژان تائی (میرے اسٹال پر خوش آمدید)”
"ہائی فائیو!”
"بہت خوب، بہت اچھا!”
جب نمائش کے موقع پر نمائش کنندگان چینی خریداروں کو خوش آمدید کہتے ہیں تو یہ اس بات کا عکس بھی ہے کہ چین دنیا بھر کے دوستوں کو گلے لگا رہا ہے۔ چین کی کھلے پن کی پالیسی کا دروازہ بند نہیں ہو گا بلکہ یہ پہلے سے بھی کہیں زیادہ وسیع ہو رہا ہے۔
کونمنگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پوائنٹس آن سکرین:
چین جنوبی ایشیا ایکسپو کونمنگ میں جاری ہے
پاکستانی نوجوان کی چینی خطاطی نے سب کو حیران کر دیا
میری خطاطی چین سے برادرانہ جذبے کا اظہار ہے، فیصل سیف
جنوبی ایشیا کے نوجوانوں کو پہلی بار چین آنے کا موقع ملا
چین کی ترقی ہمارے لیے قابل تقلید ہے، ناتھس سیلیو، تھائی نمائش کنندہ
چینی رجحانات ایک سال بعد تھائی لینڈ میں اپنا لیے جاتے ہیں، ناتھس سیلیو، تھائی نمائش کنندہ
چینی حکومت کی مفت سٹال سہولت پر خوش ہوں، بنگلہ دیشی نمائش کنندہ
چینی عوام بہت دوستانہ اور خوش اخلاق ہیں، بنگلہ دیشی نمائش کنندہ
زبان کا فرق ہمارے لیے رکاوٹ بن رہا ہے، عائشہ ازلینہ، مالدیپ کی نمائندہ
میں اور میرے شوہر چینی زبان سیکھیں گے، عائشہ ازلینہ، مالدیپ کی نمائندہ
شرکاء کا گرمجوش خیرمقدم چین کی کھلے پن کی پالیسی کا ثبوت ہے
ہمیں امید ہے چین کھلے پن کی پالیسی برقرار رکھے گا

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link