اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلمیانمار کی یانگون یونیورسٹی میں پہلی بار چینی زبان کی مہارت کے...

میانمار کی یانگون یونیورسٹی میں پہلی بار چینی زبان کی مہارت کے امتحان کاانعقاد

میانمار کی یانگون یونیورسٹی میں طلبہ ہان یو شوئی پھنگ کاؤشی(ایچ ایس کے) یا چینی زبان میں مہارت کے امتحان میں شریک ہیں-(شِنہوا)

یانگون(شِنہوا)میانمار کی معروف یانگون یونیورسٹی میں لے ہوا بین الاقوامی تعلیمی مرکز کے زیراہتمام پہلی بار ہان یو شوئی پھنگ کاؤشی (ایچ ایس کے) یعنی چینی زبان کی مہارت کا امتحان منعقد ہوا۔

ملک بھر کے چینی زبان کے سکولوں سے تعلق رکھنے والے 200 طلبہ نے اس امتحان میں شرکت کی اور 1 سے 6 لیول تک ایچ ایس کے، کے امتحانات دیئے۔

لے ہوا بین الاقوامی تعلیمی مرکز کی پرنسپل یِن یِن وِن نے وضاحت کی کہ چینی زبان کی مہارت کو جانچنے کے لئے ایچ ایس کے مرکزی معیاری امتحان ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو طلبہ ایچ ایس کے کا لیول 4 پاس کرتے ہیں وہ چینی جامعات میں سکالرشپ کے لئے درخواست دینے کے اہل ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مرکز پہلا ادارہ ہے جسے یانگون یونیورسٹی میں ایچ ایس کے امتحان منعقد کرنے کی سرکاری اجازت ملی اور میں اس موقع کے لئے واقعی شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایچ ایس کے امتحان کا انعقاد نہ صرف میانمار کے طلبہ کو چینی زبان کی مہارت کا تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں مدد دیتا ہے بلکہ یہ میانمار اور چین کے درمیان ثقافتی تبادلے اور تعلیمی تعاون میں بھی پل کا کام کرتا ہے۔

امتحان دینے والوں میں 32 سالہ ناؤ خو سے وار نے اپنی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بچپن سے چینی فلمیں دیکھتی آرہی ہوں، اسی لئے مجھے اس زبان میں دلچسپی پیدا ہوئی۔ میں نے 2022 میں خود سے پڑھنا شروع کیا اور بغیر کسی کلاس میں شرکت کئے ایچ ایس کے لیول 2 کا امتحان دیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ میں اعلیٰ سطح کے لئے کلاسز لینے کا ارادہ رکھتی ہوں۔ چاہے میں مترجم نہ بھی بنوں، چینی بولنے کی صلاحیت مجھے بہتر تنخواہ حاصل کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

ایچ ایس کے لیول 4 امتحان دینے والی 19سالہ کیال سن شار تھو نے کہا کہ وہ 10 سال کی عمر سے چینی سیکھ رہی ہیں اور ان کا مقصد چین میں تعلیم حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام لیول مکمل کرنا چاہتی ہوں اور چین میں تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہوں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!