اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلشِنہوا تھنک ٹینک رپورٹ میں چین-وسطی ایشیا تعاون کے فائدہ مند نتائج...

شِنہوا تھنک ٹینک رپورٹ میں چین-وسطی ایشیا تعاون کے فائدہ مند نتائج اجاگر

قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہونے والے چین- وسطی ایشیا تعاون ترقیاتی فورم اور تیسرے سلک روڈ انٹرنیشنل کمیونیکیشن فورم کا منظر-(شِنہوا)

آستانہ(شِنہوا)شِنہوا تھنک ٹینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین اور وسطی ایشیائی ممالک نے اپنے جامع تعاون کو گہرا کیا ہے، جس کے نتیجے میں وسیع پیمانے پر کامیاب نتائج حاصل ہوئے ہیں۔

شِنہوا نیوز ایجنسی سے منسلک تھنک ٹینک شِنہوا انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ’’ چین-وسطی ایشیا جذبے کا فروغ: علاقائی تعاون کے لئے کامیابیاں، مواقع اور امکانات‘‘ کے عنوان سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق تعلقات کے 7 شعبوں میں گہری پیش رفت ہوئی ہے۔ ان میں معاشی و تجارتی تبادلے، بنیادی شہری سہولیات کی ربط پذیری، توانائی کا تعاون، ابھرتے ہوئے شعبے، ترقیاتی صلاحیت کی تعمیر، تہذیبوں کے مابین سیکھنے کا عمل اور امن و سلامتی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ریلوے راہداریوں سے لے کر قابل تجدید توانائی اور تعلیم سے ثقافتی تبادلے تک چین-وسطی ایشیا تعاون زمینی سطح پر حقیقی فوائد فراہم کر رہا ہے جس سے مشترکہ ترقی کی مضبوط بنیاد قائم ہو رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ برسوں میں چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان معاشی و تجارتی تعاون کے نہ صرف حجم میں بلکہ معیار میں بھی بہتری آئی ہے اور چین اب وسطی ایشیا کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور سرمایہ کاری کا اہم ذریعہ بن چکا ہے۔

پائیدار ترقی کے فروغ کے لئے چین اور وسطی ایشیائی ممالک نے سائنس، ٹیکنالوجی اور تعلیم میں بھی تعاون کو وسعت دی ہے۔ لوبان ورکشاپ بین الاقوامی فنی تعلیم میں تعاون کا نیا بین الاقوامی پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ مقامی ترقیاتی ضروریات کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی لوبان ورکشاپس نے غربت کے خاتمے اور صنعتی ترقی میں معاونت کے لئے وسطی ایشیا میں طلب پر مبنی تربیتی ماڈل تیار کئے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!