قازقستان کے آستانہ میں شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا نے قازق صدر کے ٹی وی اور ریڈیو کمپلیکس کی ڈائر یکٹر سے ملا قات کی ہے۔(شِنہوا)
آستانہ(شِنہوا) شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا نے قازق صدر کے ٹی وی اور ریڈیو کمپلیکس کی ڈائریکٹر روشان کازی با ئیف سے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر اتوار کے روز دونوں فریقین کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
فو نے کہا کہ عالمی اطلاعاتی منظرنامہ بڑی تبدیلیوں سے گزر رہا ہے۔شِنہوا قازق صدر کے ٹی وی اور ریڈیو کمپلیکس کے ساتھ اتفاق رائے، باہمی اعتماد، ٹیکنالوجی اور عملے کے تبادلے کو فروغ دینے اور چائنہ-وسطی ایشیا نیوز ایجنسی فورم و شنگھائی تعاون تنظیم کے میڈیا و تھنک ٹینک فورم جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے ہمہ جہت تعاون کے لیے تیار ہے۔
کازی با ئیف نے کہا کہ ان کا ادارہ شِنہوا کے ساتھ دوستی پر مبنی شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور باہمی معلومات، افرادی تبادلوں اور نئے میڈیا کے میدان میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیا معاہدہ دونوں ممالک کے میڈیا تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link