اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبی وائی ڈی کی برقی گاڑیوں کی برآمدات میں توسیع

بی وائی ڈی کی برقی گاڑیوں کی برآمدات میں توسیع

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں واقع شنگھائی ہائی ٹونگ انٹرنیشنل آٹوموٹو ٹرمینل پر موجود کار بردار بحری جہاز آن جی آن شینگ نظر آ رہا ہے۔(شِنہوا)

شین زین (شِنہوا)چینی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی بی وائی ڈی نے  چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے شہر یی ژینگ میں اپنے پانچویں گاڑی بردار بحری جہاز بی وائی ڈی شی آن کی باضابطہ ترسیل کا اعلان کر دیا جو اس کی عالمی فروخت اور سپلائی چین میں ایک اور اہم پیش رفت ہے۔

چین کے جنوبی صوبےگوانگ ڈونگ کے ٹیکنالوجی مرکز شین زین میں واقع بی وائی ڈی کے مطابق 219.9 میٹر لمبے اور 37.7 میٹر چوڑےبی وائی ڈی شی آن میں 16 گاڑیوں کے ڈیک ہیں جس کی سروس کی رفتار 19 ناٹس اور 9 ہزار200 گاڑیاں لادنے کی گنجائش ہے۔

 یہ کٹنگ ۔ ایج ایل این جی ڈوئل فیول کلین پر اپلشن ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو اس کی توانائی بچت اور اخراج میں کمی کی صلاحیت کو نمایاں طور پر بہتر بناتی ہے۔

اس سے قبل بی وائی ڈی  نے پہلے ہی 4 گاڑی بردار بحری جہازوں کو فعال کر دیا ہے جو چین کی نئی توانائی کی گاڑیوں کو عالمی منڈیوں تک پہنچا رہے ہیں۔

ان جہازوں کی تعیناتی نے کمپنی کی بیرون ملک ترسیل کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ کیا ہے، ترسیل کے اخراجات اور نقل و حمل کے چکر کو کم کیا ہے اوربی وائی ڈی کی عالمی توسیع کو تیز کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!