منگل, جولائی 29, 2025
انٹرنیشنلایران پر امریکی حملہ کشیدگی میں خطرناک اضافہ ، خطے پر تباہ...

ایران پر امریکی حملہ کشیدگی میں خطرناک اضافہ ، خطے پر تباہ کن اثرات پڑ سکتے ہیں ، اقوام متحدہ

ایران پر امریکی حملے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا ردعمل آ گیا۔

اپنے بیان میں انتونیو گوتریس نے ایران پر امریکی حملے کو کشیدگی میں خطرناک اضافہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تنازع تیزی سے قابو سے باہر ہو سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تنازع سے عام شہریوں، خطے اور دنیا پر تباہ کن اثرات پڑ سکتے ہیں، افراتفری کی لہر سے بچنا ضروری ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں، آگے بڑھنے کا واحد راستہ سفارتکاری ہے، واحد امید امن ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!