پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلایران کے بوشہر پلانٹ پر حملہ کیا گیا تواس کے سنگین نتائج...

ایران کے بوشہر پلانٹ پر حملہ کیا گیا تواس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے،آئی اے ای اے کا انتباہ

ایران کے جنوبی شہر بوشہر میں ایٹمی بجلی گھر کے دوسرے مرحلے کے تعمیراتی مقام پر سکیورٹی اہلکار کھڑاہے-(شِنہوا)

ویانا(شِنہوا)اقوام متحدہ کے ایٹمی نگران ادارے کے سربراہ نے خبردار کیا کہ اگر ایران کے بوشہر ایٹمی  بجلی گھر پر حملہ کیا گیا تو اس کے نتائج انتہائی سنگین ہوسکتے ہیں۔

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ گھنٹوں میں علاقائی ممالک نے ان سے رابطہ کرکے اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اگر اس بجلی گھر پر براہ راست حملہ کیا گیا تو ماحول میں تابکاری کے اخراج کا بڑا خطرہ ہوگا۔ بوشہر ایک فعال مرکز ہے جہاں ہزاروں کلوگرام جوہری مواد موجود ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اگر اس کی صرف 2 بجلی کی ترسیلی لائنوں کو بھی ناکارہ کر دیا جائے تو اس سے ری ایکٹر کے مرکزی حصے کے پگھلنے کا خدشہ ہے، جو اسی طرح تابکاری کے بڑے اخراج کا سبب بن سکتا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ بدترین صورت حال میں لوگوں کے انخلا، پناہ لینے یا مستحکم آئیوڈین کے استعمال جیسے حفاظتی اقدامات درکار ہوسکتے ہیں اور اس کے اثرات سینکڑوں کلومیٹر تک پھیل سکتے ہیں۔ وسیع علاقوں میں تابکاری کی نگرانی اور خوراک پر پابندیاں لگانے کی ضرورت بھی پیش آسکتی ہے۔

انہوں نے تہران کے نیوکلیئر ریسرچ ری ایکٹر کے حوالے سے بھی خدشات ظاہر کئے اور کہا کہ اگر اس پر حملہ ہوا تو شہر اور اس کی آبادی کے لئے بھیانک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں، جن سے نمٹنے کے لئے فوری حفاظتی اقدامات درکار ہوں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!